اسلام آباد میں امدادی طیاروں کی مرمت، اقوام متحدہ کے چیف ورلڈ فوڈ پروگرام پاکستان کے شکر گزار - Pakistan Best Urdu News Blog

Breaking

BANNER 728X90

Thursday, 26 August 2021

اسلام آباد میں امدادی طیاروں کی مرمت، اقوام متحدہ کے چیف ورلڈ فوڈ پروگرام پاکستان کے شکر گزار

اسلام آباد : اقوام متحدہ کے چیف ورلڈ فوڈ پروگرام ڈیوڈ بیسلے نے اسلام آباد ائیرپورٹ پر طیاروں کی مرمت پر پاکستان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ انسانی بنیادوں پرکابل سے پروازوں کا سلسلہ جاری رکھا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق اقوام متحدہ کے چیف ورلڈ فوڈ پروگرام ڈیوڈ بیسلے نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ اسلام آباد میں امدادی طیاروں کی مرمت کی گئی ، ائیرپورٹ پر طیاروں کی مرمت پرپاکستان کا شکریہ ادا کرتے ہیں ، کابل سے اسلام آباد اور دیگرافغان شہروں میں پروازیں جاری رکھیں گے، انسانی بنیادوں پر پروازوں کاسلسلہ جاری رکھاجائے گا۔

خیال رہے کابل سے غیرملکیوں کا انخلا جاری ہے ، جس میں پاکستان مدد کررہا ہے ، 15سے24 اگست تک کابل سے24 فلائٹس میں1335غیرملکی مسافراسلام آبادآئے جبکہ پاکستان آنے والے غیرملکیوں میں 874افغان شہری بھی شامل ہیں۔

The post اسلام آباد میں امدادی طیاروں کی مرمت، اقوام متحدہ کے چیف ورلڈ فوڈ پروگرام پاکستان کے شکر گزار appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/3zk37Zb

No comments:

Post a Comment