سعودی عرب: غیرملکی ڈرائیوروں کیلئے خوشخبری - Pakistan Best Urdu News Blog

Breaking

BANNER 728X90

Thursday, 26 August 2021

سعودی عرب: غیرملکی ڈرائیوروں کیلئے خوشخبری

ریاض: سعوی عرب میں ڈرائیونگ کرنے والے غیرملکی ڈرائیورز اگر بیرون ملک مقیم ہوں تو ایسی صورت میں ان کے لائسنس کی تجدید کی سہولت موجود ہے۔

تفصیلات کے مطابق غیرملکی ڈرائیوروں کے لیے اچھی خبر یہ ہے کہ وہ بیرون ملک رہتے ہوئے بھی اپنے ڈرائیونگ لائسنس کی تجدید کراسکتے ہیں۔ سعودی محکمہ ٹریفک نے اس ضمن میں وضاحت بھی جاری کردی۔

سعودی عرب میں محکمہ ٹریفک کا کہنا ہے کہ بیرون مملکت مقیم غیرملکی ڈرائیونگ لائسنس کی تجدید کرا سکتے ہیں جس کے لیے ڈرائیورز کو ‘مختار نامہ’ ارسال کرنا ہوگا۔

محکمہ ٹریفک مختار نامہ وصول کرنے کے بعد لائسنس کی تجدید کرے گا۔

یہ بھی کہا گیا کہ لائسنس کی تجدید کے لیے آنکھوں کا معائنہ ضروری ہے تو ایسی صورت میں غیرملکی جہاں موجود ہے وہاں قائم سعودی قونصلیٹ یا سفارت خانے سے ٹیسٹ کراسکتا ہے جس کے بعد مختار نامہ بھیجنا ہوگا۔

خیال رہے کہ سعودی قوانین کے تحت ڈرائیونگ لائسنس اور گاڑیوں کے ملکیتی کارڈ ’استمارہ‘ کی تجدید میں تاخیر پر جرمانہ عائد کیا جاتا ہے، لائسنس کی تجدید کئی ہفتوں پہلے بھی کراسکتے ہیں۔

The post سعودی عرب: غیرملکی ڈرائیوروں کیلئے خوشخبری appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/3Bs90nV

No comments:

Post a Comment