دوست کی سالگرہ منانے والے نوجوانوں کے ساتھ خوفناک واقعہ - Pakistan Best Urdu News Blog

Breaking

BANNER 728X90

Saturday, 28 August 2021

دوست کی سالگرہ منانے والے نوجوانوں کے ساتھ خوفناک واقعہ

سالگرہ

نئی دہلی : بھارت میں دوست کی سالگرہ کی خوشی منانے والے تین نوجوانوں کے ساتھ اندوہناک حادثہ پیش آیا جسے دیکھ کر ہر آنکھ اشکبار ہوگئی۔

بھارتی ریاست تلنگانہ میں 3کم عمر لڑکے جن کی عمر 15 سال کے گ بھگ تھی، اپنے ایک دوست کی سالگرہ کا کیک خریدنے بازار گئے۔

سالگرہ کی خوشیاں منانے کی غرض سے تینوں دوست موٹرسائیکل پر کیک لے کر بازار سے اپنے گھر واپس آ رہے تھے کہ راستے میں تیز رفتار نامعلوم گاڑی نے موٹر سائیکل کو ٹکر دے ماری۔

حادثہ اتنا خوفناک تھا کہ تینوں دوستوں نے موقع پر ہی جان دے دی، حادثے کا ذمہ دار ڈرائیور گاڑی سمیت فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔

خوفناک حادثہ میں ہلاک ہونے والوں کی شناخت جیہ وردھن ، وشنو اور ورا پرساد کے ناموں سے ہوئی ہے، مرنے والون کی لاشین گھر پہنچنے پر کہرام مچ گیا۔

اطلاع ملنے پر مقامی پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لئے شہر کے سرکاری اسپتال منتقل کردیا، پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کرتے ہوئے ملزم کی تلاش شروع کردی ہے۔

The post دوست کی سالگرہ منانے والے نوجوانوں کے ساتھ خوفناک واقعہ appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/3jlqKuG

No comments:

Post a Comment