اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان نے اسکول اور ڈومیسٹک کرکٹ کے فریم ورک کی منظوری دیتے ہوئے کہا کہ کرکٹ کے نئے ماڈل کو مکمل طور پر نافذ کیا جائے۔
تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت ڈومیسٹک کرکٹ کی صورتحال پر اجلاس ہوا، اجلاس میں پاکستان کرکٹ بورڈ کے سی ای او وسیم خان، وزیر برائے بین الصوبائی رابطہ فہمیدہ مرزا اور سی ای او سینٹرل پنجاب کرکٹ ایسوسی ایشن خرم نیازی نے بھی شرکت کی۔
اجلاس میں وزیر اعظم کو ملک میں ڈومیسٹک کرکٹ بالخصوص اسکول کرکٹ پر بریفنگ دی گئی۔ چیف سیکریٹری پنجاب نے بھی صوبائی حکومت کے اقدامات سے آگاہ کیا۔
وزیر اعظم عمران خان نے سی پی سی اے کے تیار کردہ ماڈل کی تعریف کی اور اسکول اور ڈومیسٹک کرکٹ کے فریم ورک کی منظوری دے دی۔
اس موقع پر وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ کرکٹ کے نئے ماڈل کو مکمل طور پر نافذ کیا جائے، ملک بھر میں اسٹریٹجک طریقے سے فریم ورک کو منتقل کیا جائے۔
انہوں نے وسطی پنجاب میں اسکول کرکٹ چیمپئن شپ کے لیے حمایت کی یقین دہانی کرواتے ہوئے کہا کہ اسکول کرکٹ میں حقیقی کرکٹ کے ٹیلنٹ پیدا کرنے کی صلاحیت ہے۔
The post وزیر اعظم نے اسکول اور ڈومیسٹک کرکٹ کے فریم ورک کی منظوری دے دی appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.
from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/38ogLyB
No comments:
Post a Comment