کابل : افغان طالبان کے محافظوں نے کابل کا امن خراب کرنے میں ملوث خفیہ ایجنسی کے تین سابق اہلکاروں کو رنگے ہاتھوں پکڑ لیا۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق افغان دارالحکومت کابل میں افغانستان کی خفیہ ایجنسی این دی ایس کے تین اہلکاروں کو دارالحکومت میں امن و امان کی صورتحال خراب کرنے کے الزام میں پکڑ گیا ہے۔
طالبان کی جانب سے پکڑے گئے تینوں اہلکاروں کی فوٹیج بھی جاری کی گئی ہے۔
Former NDS employees detained red handed. Posing as IEA members, they were involved in deteriorating law and order situation in Kabul city. pic.twitter.com/uHi18WX9UL
— Suhail Shaheen. محمد سهیل شاهین (@suhailshaheen1) August 27, 2021
حراست میں لیے گئے سین ڈی ایس اہلکاروں سے بڑی تعداد میں جعلی آئی ڈی کارڈ برآمد ہوئے، خفیہ ایجنسی کے سابق اہلکار بغیر نمبر پلیٹ والی گاڑی میں گھوم رہے تتھے۔
ترجمان رہنما نے کہا کہ سابق این ڈی ایس اہلکار ہدف کی تلاش میں تھے، سابق این ڈی ایس اہلکاروں سے دیگر لوگوں کے کارڈ بھی برآمد ہوئے۔
طالبان رہنما نے کہا کہ یہ لوگ منصوبہ بنا رہے تھے کہ طالبان پر حملے کیے جاسکیں، پکڑے گئے افراد کے پاس سے طالبان رہنما کی تصویر بھی ملی ہے، انہوں نے کئی شخصیات کو ہدف بنا رکھا تھا۔
ترجمان طالبان سہیل شاہین نے کہا کہ کسی کو افغانستان کا امن تباہ کرنے کی اجازت نہیں دیں گے۔
The post کابل کی صورتحال خراب کرنے کا الزام، طالبان کے ہاتھوں این ڈی ایس اہلکار گرفتار appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.
from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/3kvW9dd
No comments:
Post a Comment