بھارت میں شادی کی تقریب کے دوران دلہن اس وقت غصے سے بے قابو ہوگئی جب اسے پتہ چلا کہ اس کا ہونے والا شوہر منہ میں گٹکا دبائے بیٹھا ہے۔
شادی یا عام تقریبات میں پان کھانا صدیوں سے ایک روایت رہی ہے لیکن اب اس دور میں پان کی جگہ گٹکے نے لے لی ہے جو انتہائی مضر صحت نشہ ہے۔
اس نشے کو استعمال کرنے والوں کے منہ سے بدبو آتی ہے اسی لیے ایسے شخص کو معاشرے میں اچھی نگاہ سے نہیی دیکھا جاتا اسی لیے لوگ گٹکا کھانے والوں سے اجتناب کرتے ہیں۔
ایک ایسا ہی مضحکہ خیز واقعہ بھارت میں پیش آیا جہاں شادی کی رسومات کے دوران گٹکا چبانے پر دلہن نے دولہا کو پیٹ ڈالا اور دلہا چپ چاپ منہ دیکھتا رہا۔
سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ دلہن پاس بیٹھے ایک شخص سے گفتگو کررہی ہے اور اس کے منہ میں گٹکا دیھک کر ایک زور کا ہاتھ مارتی۔
یہی نہیں اس کے بعد وہ دلہا کی جانب دیکھتی ہے اور اسے بھی ایک ہاتھ جڑ دیتی ہے اس منظر میں دلہن کے چہرے پر غصے کے تاثرات بھی قابل دید ہیں۔
اس پر مزید ستم یہ کہ بے چارا دلہا مار کھانے کے بعد گٹکا تھوکنے کیلئے اٹھتا ہے تو وہاں موجود کچھ لڑکیاں اسے دیکھ کر ہنستی ہیں جس پر وہ سارا غصہ ان لڑکیوں پر اتار دیتا ہے۔
مذکورہ ویڈیو سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہو رہی ہے اور لوگ دلہن کے اس رد عمل کو پسند کر رہے ہیں جبکہ کچھ صارفین اس تقریب کے موقع پر دولہا کے تمباکو کھانے کے فعل کی مذمت کر رہے ہیں۔
The post گٹکا کھانے پر دلہن نے دولہا کی پٹائی کردی، مضحکہ خیز ویڈیو وائرل appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.
from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/3jofA8v
No comments:
Post a Comment