پنجاب میں خاتون پر تشدد اور ہراساں کرنے کا ایک اور دلخراش واقعہ - Pakistan Best Urdu News Blog

Breaking

BANNER 728X90

Saturday, 28 August 2021

پنجاب میں خاتون پر تشدد اور ہراساں کرنے کا ایک اور دلخراش واقعہ

حافظ آباد : پنجاب میں خاتون پر تشدد اور ہراساں کرنے کا ایک اور واقعہ رونما ہوا ہے، حافظ آباد میں تین افراد نے خاتون کو رکشے سے اتار کر تشدد کا نشانہ بنا ڈالا۔

پنجاب میں خاتون پر تشدد اور ہراسگی کے رونما ہونے والے افسوسناک واقعے میں تین ملزمان نے رکشے میں سوار خاتون کو نیچے اتار کر پہلے تشدد کا نشانہ بنایا اور پھر ان کے کپڑے پھاڑے گئے۔

متاثرہ خاتون کا کہنا ہے کہ ملزمان نے رکشے سے اتار کر ان سے نقدی اور سونے کی چین بھی چھین لی اور اب ملزمان کی جانب سے قتل کی دھمکیاں دی جارہی ہیں۔

متاثرہ خاتون نے وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے انصاف اور تحفظ فراہم کا مطالبہ کیا ہے۔

واضح رہے کہ ایک ہفتے کے دوران خواتین سے بدتمیزی اور بدسلوکی کے پانچ واقعات رونما ہوچکے ہیں، خواتین سے بدتمیزی اور بدسلوکی کے واقعات پر شہریوں کی جانب سے شدید احتجاج کیا جارہا ہے۔

The post پنجاب میں خاتون پر تشدد اور ہراساں کرنے کا ایک اور دلخراش واقعہ appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/3gGlcJA

No comments:

Post a Comment