گزشتہ ہفتہ پاکستان اسٹاک مارکیٹ کے لیے کیسا رہا؟ - Pakistan Best Urdu News Blog

Breaking

BANNER 728X90

Saturday, 28 August 2021

گزشتہ ہفتہ پاکستان اسٹاک مارکیٹ کے لیے کیسا رہا؟

اسلام آباد: پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں گزشتہ ہفتے مندی دیکھی گئی، 100 انڈیکس 1 فیصد کمی سے 47 ہزار 136 پوائنٹس پر بند ہوا۔ ڈالر کی قیمت میں 1 روپے سے زائد اضافہ ہوا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں گزشتہ کاروباری ہفتے کے دوران سرمایہ کاری کا منفی رجحان دیکھا گیا۔

23 سے 27 اگست 2021 کے دوران 100 انڈیکس میں 463 پوائنٹس کی کمی ہوئی اور انڈیکس 1 فیصد کمی سے 47 ہزار 136 پوائنٹس پر بند ہوا۔ پورے ہفتے کے دوران 100 انڈیکس کی بلند ترین سطح 48 ہزار 146 رہی جبکہ کم ترین سطح 46 ہزار 871 رہی۔

گزشتہ کاروباری ہفتے میں 1 ارب 92 کروڑ شیئرز کے سودے ہوئے، شیئرز بازار کے کاروبار کی مالیت 65 ارب روپے سے زائد رہی۔ مارکیٹ کیپٹلائزیشن ہفتہ بھر میں 60 ارب روپے کم ہو کر 8 ہزار 250 ارب روپے ہوگئی۔

ڈالر کی قدر

گزشتہ ہفتے انٹر بینک میں ڈالر 1.44 روپے مہنگا ہوا، ہفتے کے اختتام پر ڈالر کی قدر 165.62 روپے رہی۔ ڈالر کی ہفتہ وار بلند ترین اختتامی قدر 166.28 روپے رہی جبکہ کم ترین قدر 164.42 روپے رہی۔

The post گزشتہ ہفتہ پاکستان اسٹاک مارکیٹ کے لیے کیسا رہا؟ appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/2WxYJrh

No comments:

Post a Comment