ریاض : شہر میں پانی کی فراہمی کے ادارے نے سعودی شہریوں کو مشورہ دیا ہے کہ ہدایات پر عمل کرکے اپنے پانی کے بل کی رقم میں مزید کمی لاسکتے ہیں۔
سعودی وزارت ماحولیات و پانی و زراعت کے ماتحت واٹر ریگولیٹر ادارے نے پانی کا بل کم کرنے کے لیے مشورہ دیے ہیں۔ سعودی ویب سائٹ کے مطابق واٹر ریگولیٹراتھارٹی کا کہنا ہے کہ شکایات پلیٹ فارم سے پیغامات اور درخواستوں سے یہ بات ریکارڈ پر آئی ہے کہ گھروں میں پانی کے رساو اور ضیاع سے بل زیادہ آتا ہے۔
واٹر ریگولیٹر نے صارفین سے کہا کہ وہ پانی کے استعمال میں کفایت شعاری سے کام لیں، پانی کے ضیاع سے پرہیز کریں، حد سے زیادہ پانی نہ استعمال کریں۔ سعودی سٹینڈرڈ آرگنائزیشن کے مقرر کردہ آلات استعمال کریں۔
واٹر ریگولیٹر نے صارفین سے کہا کہ وہ عمارتوں میں رساؤ کا پتہ لگانے والے آلات سے فائدہ اٹھائیں۔ واٹر ریگولیٹر نے پانی کے بل پر نظرثانی اور حد سے زیادہ بل پر اعتراض درج کرانے کے حوالے سے کہا ہے کہ شکایت کنندہ صارف یا عمارت کا مالک ہونا چاہیے۔
صارف کو واٹر سروس فراہم کرنے والے کی طرف سے شکایت پر کارروائی کی تاریخ سے تیس روز کے اندر معاملہ آگے بڑھانے کا موقع ہوگا۔ جواب نہ ملنے کی صورت میں تیس دن گزرنے پر شکایت کی جاسکے گی۔
The post پانی کا بل کیسے کم کیا جاسکتا ہے؟؟ ادارے نے ہدایات جاری کردیں appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.
from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/38ffV7f
No comments:
Post a Comment