پاکستانی اسکواش پلیئر نے 2 ورلڈ ریکارڈ قائم کردیئے - Pakistan Best Urdu News Blog

Breaking

BANNER 728X90

Friday, 27 August 2021

پاکستانی اسکواش پلیئر نے 2 ورلڈ ریکارڈ قائم کردیئے

پاکستانی اسکواش پلیئر زاہب کمال خان نے 6 فٹ 3 انچ لمبے بال عطیہ کرکے عالمی ریکارڈ قائم کردیا۔

تفصیلات کے مطابق اسکواش کے مقابلوں میں پاکستان کا نام روشن کرنے والی خاتون کھلاڑی زاہب کمال خان نے دو ورلڈ ریکارڈ قائم کرلیے۔

زاہب کمال خان نے پہلا ریکارڈ اپنے بالوں میں 1100 کلپ لگاکر عالمی ریکارڈ اپنے نام کیا اور ریکارڈ اپنے 6 فٹ 3 انچ لمبے بال عطیہ کرنے کا ریکارڈ قائم کیا۔

رپورٹ کے مطابق ان دنوں امریکا میں مقیم پاکستانی اسکواش پلیئر کے بالوں میں زیادہ کلپ لگانے والے ریکارڈ کو گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ نے فوری تسلیم کرلیا۔

واضح رہے کہ 30 سالہ اسکواش پلیئر زاہب کمال خان نے عالمی ریکارڈ قائم کرنے کی غرض سے 13 برس کی عمر سے اپنے بال نہیں کٹوائے تھے، اب انہوں نے 17 سال بعد پہلی مرتبہ اپنے بال کٹوائے ہیں تاکہ بال عطیہ کرسکیں۔

زاہب کمال کو انفرادی اعتبار سے سب سے زیادہ بال عطیہ کرنے کا اعزاز بھی حاصل ہوگیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ان کے بال بالوں سے محروم بچوں کی وگ بنانے کےلیے استعمال کیے جائیں گے۔

اس موقع پر انہوں نے کہا تھا کہ ’میں تھوڑی گھبرا رہی ہوں لیکن اپنے چھوٹے بالوں کو دیکھنے کےلیے پُرجوش بھی ہوں‘۔

The post پاکستانی اسکواش پلیئر نے 2 ورلڈ ریکارڈ قائم کردیئے appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/3mDgVu8

No comments:

Post a Comment