ملتان مین آج سے شادیوں کی تقریبات پر مکمل پابندی - Pakistan Best Urdu News Blog

Breaking

BANNER 728X90

Wednesday, 31 March 2021

ملتان مین آج سے شادیوں کی تقریبات پر مکمل پابندی

ملتان : پنجاب حکومت نے کرونا ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنے والوں پر ایک لاکھ روپے جرمانے عائد کردئیے۔

تفصیلات کے مطابق کرونا وائرس کی تیسری لہر کی تباہ کاریوں کو کم کرنے کےلیے پنجاب حکومت کی جناب سے سخت پابندیاں عائد کی گئی ہیں، جس کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کارروائیاں کی جارہی ہیں۔

ملتان میں گزشتہ چوبیس گھنٹے میں مجسٹریٹس نے مختلف علاقوں میں 13 دکانوں کو سیل کیا جبکہ سیکریٹری آر ٹی اے محمد محسن نے 26 بسوں کو تحویل میں لےکر کارروائی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ کرونا ایس او پیز پر عمل نہ کرنے والوں پر ایک لاکھ روہے جرمانے عائد کیے گئے جبکہ ضلع میں آج سے انڈور اور آؤٹ ڈور شادیوں کی تقریبات پر مکمل پابندی ہوگی۔

کرونا وائرس کا پھیلاؤ روکنے کےلیے سندھ حکومت نے بھی صوبے بھر میں سخت پابندیاں نافذ کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے 6 اپریل سے شادی سمیت تمام تقریبات پر پابندی عائد کردی ہے۔

خیال رہے کہ پاکستان میں کرونا کیسز میں شدت آگئی ہے، چوبیس گھنٹے کے دوران پانچ ہزار کے قریب کرونا کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جبکہ 98 کرونا مریضوں نے زندگی کی بازی ہاری۔

The post ملتان مین آج سے شادیوں کی تقریبات پر مکمل پابندی appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/3cDihzC

No comments:

Post a Comment