امریکی ریاست کیلی فورنیا میں فائرنگ، بچے سمیت 4 افراد ہلاک - Pakistan Best Urdu News Blog

Breaking

BANNER 728X90

Wednesday, 31 March 2021

امریکی ریاست کیلی فورنیا میں فائرنگ، بچے سمیت 4 افراد ہلاک

کیلی فورنیا: امریکی ریاستوں میں فائرنگ کا سلسلہ تھم نہ سکا، کولوراڈو، جارجیا، ورجینیا کے بعد کیلی فورنیا بھی اس کی زد میں آگیا ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق فائرنگ کا واقعہ کیلیفورنیا کے علاقے اورنج کاؤنٹی میں پیش آیا، جہاں نامعلوم مسلح شخص نے لنکن ایونیو میں واقع دو منزلہ عمارت میں گھس کر اندھا دھند فائرنگ کردی، فائرنگ کے نتیجے میں ایک بچے سمیت چار افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق جس عمارت میں فائرنگ کا واقعہ پیش آیا، اس میں کاروباری اور انشورنس دفاتر بھی موجود ہیں، خوش قسمتی سے جس وقت فائرنگ کی گئی اس وقت بہت کم تعداد میں لوگ موجود تھے۔

فائرنگ کے واقعے سے متعلق مقامی پولیس افسر کا کہنا تھا کہ اس واقعے میں ایک مشتبہ شخص کو بھی طبی امداد کے لئے اسپتال منتقل کیا گیا ہے، فوری طور پر اس مشتبہ شخص سے متعلق معلومات حاصل نہیں ہوسکی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:  امریکا میں فائرنگ سے 2 افراد ہلاک، 8 زخمی

کیلیفورنیا پولیس کے افسر نے میڈیا کو بتایا کہ شدید فائرنگ کے باعث علاقے میں سخت خوف ہراس پھیل گیا تھا تاہم اب حالات کنٹرول میں ہیں اور فائرنگ کے واقعے کی تحقیقات شروع کردی گئی ہے۔

واضح رہے کہ مارچ میں امریکی ریاستوں میں فائرنگ کا یہ چوتھا واقعہ ہے، اٹھائیس مارچ کو ورجینیا میں فائرنگ سے دو افراد ہلاک جبکہ آٹھ زخمی ہوئے، اس سے قبل بائیس مارچ اور سولہ مارچ کو کولوراڈو اور جیارجیا میں بھی فائرنگ کے دو واقعات رونما ہوئے تھے، جس کے نتیجے میں 18 افراد کو اپنی جانوں سے ہاتھ دھونا پڑا تھا۔

The post امریکی ریاست کیلی فورنیا میں فائرنگ، بچے سمیت 4 افراد ہلاک appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/39xcFF4

No comments:

Post a Comment