برطانوی وزیراعظم بورس جانسن اسپتال میں داخل - Pakistan Best Urdu News Blog

Breaking

BANNER 728X90

Monday, 6 April 2020

برطانوی وزیراعظم بورس جانسن اسپتال میں داخل

لندن : برطانوی وزیر اعظم بورس جانسن کو کرونا ٹیسٹ کرنے کےلیے اسپتال میں داخل کرا دیا گیا، ڈاؤننگ اسٹریٹ کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم کو احتیاط کے طور پر اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق کرونا وائرس سے شدید متاثرہ ممالک میں برطانیہ بھی شامل ہے جہاں کئی روز سے وائرس کا پھیلاؤ روکنے کےلیے لاک ڈاؤن جاری ہے اور برطانوی وزیر اعظم اور شہزادہ چارلس بھی اس وائرس کی لپیٹ میں آچکے ہیں۔

ڈاؤننگ اسٹریٹ نے جاری بیان میں کہا ہے کہ بورس جانسن کو ان کے ڈاکٹر کے مشورے پر اتوار کی رات احتیاطی بنیادوں پر اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔

خیال رہے کہ بورس جانسن کرونا وائرس کی علامات ظاہر ہونے کے بعد گزشتہ دوز سے آئسولیشن میں تھے اور ویڈیو کے ذریعے تمام حکومتی امور سرانجام دے رہے ہیں۔

ٹین ڈاؤننگ اسٹریٹ کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم کی کرونا رپورٹ مثبت آنے کے دس دن بعد بھی وائرس کی علامات ظاہر ہورہی تھیں اسی لیے احتیاطی اقدام اٹھاتے ہوئے وزیر اعظم کو اسپتال میں داخل کرایا گیا۔

بورس جانسن 27 مارچ کو پہلے عالمی رہنما بن گئے تھے جب انہوں نے اپنا کرونا ٹیسٹ مثبت آنے کا اعلان کیا تھا اور خود کو ٹین ڈآؤننگ اسٹریٹ کے فلیٹ میں قرنطینہ کرلیا تھا۔

55 سالہ برطانوی وزیر اعظم نے جمعے کے روز بتایا تھا کہ وہ اب بھی رہیں مقیم ہیں کیونکہ انہیں اب بھی تیز بخار ہے۔

داؤننگ اسٹریٹ نے جاری بیان میں کہا کہ بورس جانسن کو کسی ایمرجنسی میں اسپتال نہیں داخل نہیں کرایا گیا بلکہ وزیر اعظم کے ڈاکٹروں نے انہیں ذاتی طور پر دیکھنا مناسب سمجھا اسی لیے انہیں اسپتال میں داخل کرایا ہے۔

وزیر اعظم آفس نے زور دیتے ہوئے کہا کہ بورس جانسن ہی حکومت کے سربراہ ہیں۔

وزیر اعظم نے بہترین خدمات پیش کرنے پر نیشنل ہیلتھ سروس کے عملے کا شکریہ ادا کیا اور عوام سے اپیل کی حکومتی احکامات پر عمل کرتے ہوئے اپنے گھروں میں رہے۔

The post برطانوی وزیراعظم بورس جانسن اسپتال میں داخل appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/2xO8EfN

No comments:

Post a Comment