پنجاب بھر میں لاک ڈاؤن میں 14 اپریل تک توسیع - Pakistan Best Urdu News Blog

Breaking

BANNER 728X90

Monday, 6 April 2020

پنجاب بھر میں لاک ڈاؤن میں 14 اپریل تک توسیع

لاہور: صوبہ پنجاب میں کرونا وائرس سے پھیلنے والی وبا کو روکنے کے لیے لاک ڈاؤن میں 14 اپریل تک توسیع کر دی گئی۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق لاہور سمیت پنجاب بھر میں لاک ڈاؤن میں 14 اپریل تک توسیع کر دی گئی ہے، محکمہ داخلہ پنجاب نے لاک ڈاؤن میں توسیع کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ اس سے قبل پنجاب میں 7 اپریل کی شام تک لاک ڈاؤن نافذ کیا گیا تھا جو کل ختم ہو جاتا، نئے نوٹیفکیشن کے بعد اب لاک ڈاؤن 14 اپریل کی شام 5 بجے تک جاری رہے گا۔

ڈی آئی جی آپریشنز رائے بابر سعید نے آج میڈیا کو بتایا کہ لاہور میں لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی پر 1438 مقدمات درج ہوئے، 3 ہزار 657 گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں کو بند کیا گیا، 3410 افراد سے غیر ضروری باہر نہ نکلنے کے شورٹی بانڈز لیے گئے۔

پنجاب کے 21 نجی اسپتالوں میں کرونا کے علاج کی تیاریاں مکمل

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر نے آج کرونا سے متعلق تازہ ترین اپ ڈیٹ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ پنجاب میں کرونا وائرس کے کیسز کی مجموعی تعداد 1493 ہو چکی ہے جب کہ صوبے میں 15 مریض جاں بحق ہوئے۔

ادھر چشتیاں میں آج مزید 4 مریضوں میں کرونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے، ڈپٹی کمشنر شعیب خان نے بتایا کہ 2 خواتین سمیت 4 مریض آئسولیشن وارڈ میں منتقل کر دیے گئے ہیں، محکمہ صحت نے کہا کہ گوجرانوالہ ضلع میں کرونا سے متاثرمریضوں کی تعداد 26 ہو گئی۔

ڈپٹی کمشنر پسرور کا کہنا ہے کہ ضلع سیالکوٹ کے 32 شہریوں میں کرونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے، 14 مریضوں کا تعلق سیالکوٹ، 8 سمبڑیال، 3 ڈسکہ اور 7 کا تعلق پسرور سے ہے، کرونا میں مبتلا 22 مریض بیرون ملک سے سفر کر کے آئے تھے، 4 مریضوں کا تعلق تبلیغی مرکز سے ہے، ڈسٹرکٹ جیل میں 3 مریضوں میں کرونا کی تصدیق ہوئی، سیالکوٹ میں کل مریضوں کی تعداد 32 ہو گئی۔

The post پنجاب بھر میں لاک ڈاؤن میں 14 اپریل تک توسیع appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/3aMzAe9

No comments:

Post a Comment