خصوصی طیارہ دبئی کے شاہی خاندان کے وفد کو لیکر روانہ - Pakistan Best Urdu News Blog

Breaking

BANNER 728X90

Sunday, 5 April 2020

خصوصی طیارہ دبئی کے شاہی خاندان کے وفد کو لیکر روانہ

کراچی : متحدہ عرب امارات کی ایئرلائن کا خصوصی طیارہ دبئی کی رائل فیملی کے 14رکنی وفد کو لیکر روانہ ہوگیا ، سول ایوی ایشن نے خصوصی طیارے کو لینڈنگ کی اجازت دی تھی۔

تفصیلات کے مطابق متحدہ عرب امارات کی ایئرلائن کا خصوصی طیارہ دبئی کی رائل فیملی کے 14رکنی وفد کو لیکر کراچی سے روانہ ہوگیا ، روانگی سے قبل کراچی ایئرپورٹ تمام افرادکی مکمل اسکریننگ کی گئی اور سامان پربھی جراثیم کش اسپرے بھی کیا گیا۔

یاد رہے گذشتہ روز سول ایوی ایشن اتھارٹی نے متحدہ عرب امارات کی ایئرلائن کے خصوصی طیارے کو جناح انٹرنیشنل ایئر پورٹ پر لینڈنگ کی اجازت دی تھی۔

خصوصی طیارہ دبئی کی رائل فیملی کے وفد کو لے جانے آیا تھا تاہم سی اے اے کا کہنا تھا کہ خصوصی طیارے کی آمد پر عملےسمیت کسی کو بھی جہاز سے اترنےکی اجازت نہیں ہوگی۔

خیال رہے اس سے قبل بین الاقوامی پروازوں کی بندش کے باعث پاکستان میں پھنسے جرمن شہریوں اور سفارتی عملے کی وطن واپسی کے لیے حکومت نےجرمنی سفارتخانےکوخصوصی چارٹرڈ پرواز کی اجازت دی تھی۔

The post خصوصی طیارہ دبئی کے شاہی خاندان کے وفد کو لیکر روانہ appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/2V64k3h

No comments:

Post a Comment