ایکسپو سینٹر کراچی کو قرنطینہ مرکز کا درجہ دے دیا گیا - Pakistan Best Urdu News Blog

Breaking

BANNER 728X90

Sunday, 5 April 2020

ایکسپو سینٹر کراچی کو قرنطینہ مرکز کا درجہ دے دیا گیا

کراچی: سندھ حکومت نے کرونا وائرس کے مریضوں کے لیے ایکسپو سینٹر میں قائم فیلڈ اسپتال کو قرنطینہ سینٹر کا درجہ دے دیا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق ایکسپو سینٹر کراچی میں قائم بڑے فیلڈ اسپتال کو قرنطینہ مرکز کا درجہ دیا گیا ہے، سندھ حکومت نے نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا۔

نوٹیفکیشن میں دی گئی ہدایت کے مطابق آج سے کرونا وائرس سے متاثر ہونے والے مریضوں کو ایکسپو سینٹر بھیجنا شروع ہوگا، محکمہ صحت کی جانب سے کراچی کے تمام ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسرز کو اس سلسلے میں مراسلہ جاری کر دیا گیا۔ مراسلے میں کہا گیا ہے کہ 6 اپریل (آج) سے کرونا وائرس کے پازیٹیو کیسز کراچی ایکسپو سینٹر میں رپورٹ کیے جائیں۔

پنجاب کے 21 نجی اسپتالوں میں کرونا کے علاج کی تیاریاں مکمل

گزشتہ روز ترجمان سندھ حکومت مرتضیٰ وہاب نے اعتراف کیا تھا کہ سندھ میں کرونا وائرس کے پھیلاؤ کے بعد پیدا ہونے والی صورت حال آئیڈیل نہیں ہے، لاک ڈاؤن سے قبل اندازہ تھا کہ غریب اور دیہاڑی دار طبقہ متاثر ہوگا، سفید پوش لوگوں کو امداد دینے کی ضرروت ہے، ان کا کہنا تھا کہ کراچی میں سوا 2 لاکھ خاندانوں میں راشن تقسیم کیا گیا ہے، 14 اپریل کے بعد ایس او پیز بنا کر کام کیا جائے گا۔

فنڈز سے متعلق بیرسٹر وہاب نے ٹویٹر پر کہا کہ سندھ حکومت کے کرونا ایمرجنسی فنڈ میں عطیات جمع ہونے کا سلسلہ جاری ہے، مزید 6 کروڑ 84 لاکھ سے زائد عطیات موصول ہو چکے ہیں، 861 مختلف شخصیات نے فنڈ میں عطیات جمع کرائے۔

The post ایکسپو سینٹر کراچی کو قرنطینہ مرکز کا درجہ دے دیا گیا appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/3aS9neA

No comments:

Post a Comment