جناح اسپتال کراچی کے گائنی وارڈ میں آگ لگ گئی - Pakistan Best Urdu News Blog

Breaking

BANNER 728X90

Thursday, 2 January 2020

جناح اسپتال کراچی کے گائنی وارڈ میں آگ لگ گئی

کراچی: شہر قائد میں جناح اسپتال کے گائنی وارڈ میں آگ لگ گئی، جس سے وارڈ میں موجود سامان جل کر راکھ ہو گیا۔

تفصیلات کے مطابق جناح اسپتال کراچی کے گائنی وارڈ میں آتش زدگی کے واقعے میں روم میں موجود سامان جل گیا، فائر بریگیڈ حکام کا کہنا ہے کہ ایک گاڑی کی مدد سے آگ پر قابو پا لیا گیا ہے۔

اسپتال انتظامیہ کے مطابق آگ کے باعث کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا، آگ ایمرجنسی کے ایک روم میں لگی، آگ کے باعث روم میں موجود سامان جل گیا، آگ لگنے کی وجہ کا تاحال تعین نہیں ہو سکا۔

قومی ادارہ برائے امراض قلب کے آپریشن تھیٹر میں آگ

ڈپٹی ڈائریکٹر جناح اسپتال ڈاکٹر سلیمان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جس وارڈ میں آگ لگی تھی وہ فنکشنل نہیں تھا، چلڈرن وارڈ کی نرسری غیر فعال ہے، فائر بریگیڈ نے بر وقت پہنچ کر آگ پر قابو پایا۔

محمد سلیمان نے بتایا کہ تحقیقات کے بعد آگ لگنے کی وجہ معلوم ہو سکے گی، آگ سے ایک انکیوبیٹر اور 2 اسٹریچر متاثر ہوئے ہیں۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق آتش زدگی کا واقعہ رات ایک بجے کے قریب پیش آیا، اطلاع ملتے ہی فائر بریگیڈ کی گاڑی پہنچ گئی تھی، جس نے کافی کوششوں کے بعد آگ پر قابو پایا۔

یاد رہے کہ چند دن قبل قومی ادارہ برائے امراض قلب (این آئی سی وی ڈی) کی پہلی منزل پر بھی آگ لگ گئی تھی، ریسکیو کا کہنا تھا کہ آگ پہلی منزل پر آپریشن تھیٹر میں لگی، دل کے امراض میں مبتلا مریض اور ان کے تیماردار آگ دیکھ کر خوف زدہ ہو کر باہر نکل آئے تھے۔

The post جناح اسپتال کراچی کے گائنی وارڈ میں آگ لگ گئی appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/36ghgbc

No comments:

Post a Comment