اقتصادی ترقی کا خواب، وزیر اعظم عمران خان کی کوششیں رنگ لے آئیں - Pakistan Best Urdu News Blog

Breaking

BANNER 728X90

Thursday, 2 January 2020

اقتصادی ترقی کا خواب، وزیر اعظم عمران خان کی کوششیں رنگ لے آئیں

اسلام آباد: پاکستان کے لیے معاشی میدان سے اچھی اور بڑی خبر آ گئی ہے، پاکستان کی اقتصادی ترقی کے لیے دیکھے جانے والے خواب کے لیے وزیر اعظم عمران خان کی کوششیں رنگ لے آئیں۔

تفصیلات کے مطابق سی پیک کے تحت ملک کے پہلے خصوصی اقتصادی زون پر کام کا آغاز ہو گیا، وزیر اعظم آج فیصل آباد میں علامہ اقبال انڈسٹریل سٹی کا افتتاح کریں گے، ملکی و غیر ملکی کمپنیاں 400 ارب روپے کی خطیر سرمایہ کاری کریں گی۔

اقتصادی زون کے قیام سے 3 لاکھ افراد کے لیے نوکریوں کے مواقع پیدا ہوں گے، ابتدائی طور پر چین 125 بلین اور پاکستان 35 بلین روپے کی سرمایہ کاری کرے گا، اقتصادی زون میں ٹیکسٹائل، فارماسوٹیکل، کیمیکل کے پلانٹ لگائے جائیں گے، تعمیراتی مٹیریل، آٹو موبائل، اسٹیل اور لائٹ انجنیئرنگ کی صنعتیں بھی قائم کی جائیں گی، حکومت نے اقتصادی زون کے لیے بجلی، پانی اور گیس کی بنیادی سہولیات مہیا کر دیں۔

ابوظبی ولی عہد کا وزیراعظم سے ملاقات میں 200 ملین ڈالرز کی سپورٹ کا اعلان

3200 ایکڑ پر مشتمل اقتصادی زون کا پہلا فیز 2 سال میں مکمل ہوگا، مکمل تعمیراتی کام 5 سال میں پورا کر لیا جائے گا، اقتصادی زون میں ریسیکو 1122 اور سیکورٹی کی سہولیات دستیاب ہوں گی، ووکیشنل ٹریننگ انسٹییٹیوٹ اور اسکلز ڈیویلپمنٹ مراکز بھی قائم کیے جائیں گے۔

خیال رہے کہ وزیر اعظم عمران خان آج فیصل آباد میں پناہ گاہ کا بھی افتتاح کریں گے، ڈی سی فیصل آباد وزیر اعظم کو کلین فیصل آباد پر بریفنگ دیں گے۔

The post اقتصادی ترقی کا خواب، وزیر اعظم عمران خان کی کوششیں رنگ لے آئیں appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/36qFHD6

No comments:

Post a Comment