واشنگٹن : پولیس نے معروف ہالی ووڈ اداکارہ مولی فٹزگیرالڈ کو ماں کو چاقو زنی کا نشانہ بنانے کے الزام میں گرفتار کرلیا۔
تفصیلات کے مطابق مشہور ہالی ووڈ کی پہلی ایونجر فلم کیپٹن امریکا میں کردار ادا کرنے والی اداکارہ کو پولیس نے ماں کو قتل کرنے کے الزام میں حراست میں لے لیا ہے۔
مقامی میڈیا کا کہنا ہے کہ 38 سالہ فٹزگیرالڈ کو کنساس پولیس نے منگل کے روز گرفتار کیا تھا۔
پولیس نے اداکارہ کو دوسرے درجے کے قتل کے الزام میں گرفتار کیا ہے جبکہ انہیں 5 لاکھ ڈالر کے بانڈ جمع کرانے کے بعد ضمانت پر رہائی مل سکتی ہے۔
مولی فیزگیرالڈ پر اپنی 68 سالہ ماں پیٹریکا ٹی فٹزگیرالڈ کو چاقو کے وار سے قتل کرنے کا الزام ہے۔
پولیس ترجمان کا کہنا ہے کہ مقتولہ پیٹریکا 20 دسمبر 2019 کو اولاٹھی میں واقع اپنے سے مردہ حالت میں برآمد ہوئی تھیں۔
آئی ایم ڈی بی کے مطابق اداکارہ مولی فٹزگیرالڈ نے کپیٹن امریکا میں اسٹارک گرل کا کردار ادا کیا تھا جبکہ وہ بطور پروڈیوسر اور ڈائریکٹر بھی کام کرچکی ہیں۔
امریکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق اداکارہ عموماً کم بجٹ والی فلموں میں کام کرتی ہیں جیسے 2017 میں بننے والی فلم ’دی کریپس‘ ہے جس میں انہوں نے بطور ڈائریکٹر اور پروڈیوسر کام کیا ہے۔
The post چاقو کے پے در پے وار سے ماں ہلاک، معروف اداکارہ گرفتار appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.
from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/2SKHU85
No comments:
Post a Comment