کراچی: وفاقی وزیرمواصلات مراد سعید کا کہنا ہے کہ آج قومی ادارے اپنے پاؤں پر کھڑے ہورہے ہیں، معیشت بہتری کی جانب گامزن ہوچکی ہے، جلد ثمرات عوام تک پہنچیں گے۔
تفصیلات کے مطابق اے آر وائی نیوز کے مارننگ شو باخبر سویرا میں گفتگو کرتے ہوئے مراد سعید کا کہنا تھا کہ وزیراعظم نے کفایت شعاری مہم کا آغاز اپنی ذات سے کیا، عمران خان نے اپنے گھر جانے والی سڑک خود تعمیر کرائی۔
انہوں نے کہا کہ گزشتہ10برس میں بے دریغ پیسہ اپنی ذات پر خرچ کیا گیا، ماضی کی حکومتوں نے معیشت کو لوٹا۔
وزیرمواصلات کا کہنا تھا کہ ماضی کی کرپٹ حکومتوں نے رائےونڈ کی سیکورٹی پر قومی خزانے کے 214کروڑ روپے خرچ کیے گئے، بیرون ملک دوروں پر نوازشرف نے 185کروڑ روپے خرچ کے۔
وزیراعظم عمران خان نے کفایت شعاری کی نئی مثال قائم کردی
خیال رہے کہ وزیراعظم عمران خان کی کفایت شعاری مہم جاری ہے، بیرون ملک دوروں پر قومی خزانے کو لاکھوں ڈالرز کی بچت ہوئی، وزیراعظم نے بیرون ملک دوروں پر اخراجات مزید محدود کردئیے۔
وزیراعظم رواں ماہ ورلڈ اکنامک فورم میں شرکت کریں گے، عمران خان نے آئندہ ماہ ڈیوس کے اخراجات کو بھی انتہائی کم رکھنے کی ہدایت کردی ہے۔ ذرائع کا کہنا تھا کہ وزیراعظم کے 3 روزہ دورے پر 68 ہزار ڈالرز خرچ ہوں گے، سابق دور حکومت میں ڈیوس دوروں پر لاکھوں ڈالرز اڑائے گئے تھے۔
The post معیشت بہتر ہورہی ہے، جلد ثمرات عوام تک پہنچیں گے: مراد سعید appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.
from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/39uiL7G
No comments:
Post a Comment