نیدر لینڈز جسے دنیا میں لوگوں کی اکثریت ہالینڈ کے نام سے پہچانتی ہے، یورپ کا ایک خوب صورت ملک ہے۔ اسے پھولوں کی سرزمین بھی کہتے ہیں۔ پچھلے سال ہی اس ملک کی ملکہ نے پاکستان کا دورہ بھی کیا تھا۔
نیدر لینڈز کا خوب صورت اور تاریخی شہر ہالینڈ دنیا بھر اس ملک کی شناخت ہے اور یہی نہیں بلکہ نیدر لینڈز کا ذکر کرنا ہو تو ہالینڈ کہنے پر اکتفا کیا جاتا ہے۔ اکثر لوگوں کو تو اس دیس کا سرکاری نام ہی نہیں معلوم اور ہالینڈ کو ایک ملک تصور کیا جاتا ہے۔ دنیا کے مختلف ممالک میں سرکاری اور عوامی سطح پر بھی ہالینڈ سے مراد نیدر لینڈز ہی لیا جاتا ہے، مگر اب اس حوالے سے ایک بڑی تبدیلی کی جارہی ہے۔
شمالی یورپی ملک نیدر لینڈز کی سرکار اب اپنی اس ‘‘عرفیت’’ سے جان چھڑانا چاہتی ہے۔ 2020 کے آغاز پر نیدر لینڈز میں سرکاری طور پر تمام تحریری، تصویری مواد سے ہالینڈ کا نام خارج کرنے کا سلسلہ شروع کر دیا گیا ہے اور اب اس ملک کی سرکاری نام یعنی نیدر لینڈز سے شناخت کو اجاگر کیا جائے گا۔
اس حوالے سے خطیر رقم خرچ کی جائے گی جس کے بعد ملک کے سرکاری طور پر تسلیم شدہ تشخص کو دوبارہ اجاگر کرنے میں مدد ملے گی۔ اس ضمن میں مختلف سرکاری ویب سائٹوں اور مختلف حوالوں سے استعمال کیے جانے والے لوگو کو بھی تبدیل کردیا گیا ہے جن پر یہ ہالینڈ ہے کے الفاظ درج تھے۔ یہ ایک ایسا نعرہ ہے جو اس خطے میں اپنی قوم کی شناخت کے ساتھ دنیا بھر میں اپنی منفرد تہذیب، ثقافت اور تاریخ پر فخر کا اظہار بھی ہے۔ تاہم اب اسے تبدیل کیا جارہا ہے۔
ہالینڈ کا علاقہ ایمسٹرڈیم، روٹرڈیم اور دی ہیگ جیسے شہروں پر مشتمل ہے جو اپنے قدرتی حسن، ثقافت اور تاریخی مقامات کی وجہ سے مشہور ہیں۔
The post یہ ہالینڈ نہیں ہے! appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.
from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/2QntcTf
No comments:
Post a Comment