محکمہ موسمیات نے کراچی والوں کو خبردار کردیا - Pakistan Best Urdu News Blog

Breaking

BANNER 728X90

Friday, 3 January 2020

محکمہ موسمیات نے کراچی والوں کو خبردار کردیا

کراچی : محکمہ موسمیات نے کراچی والوں کو خبردار کیا ہے کہ مغربی ہواوں کا نیا سلسلہ شروع ہونے کے باعث 7 سے 10جنوری تک سردی کی شدت اضافے ہوگا جبکہ 6اور7جنوری کی درمیانی شپ ہلکی بارش کا امکان ہے۔

تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی میں گذشتہ دو دنوں کے مقابلے میں سردی کی شدت میں کمی واقع ہوئی ہے اور کم سےکم درجہ حرارت 11ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیاگیا، آئندہ 3روز تک سردی کی شدت میں کمی برقرار رہے گی۔

ڈائریکٹرمیٹ سردار سرفراز نے بتایا پانچ جنوری سے نیا سسٹم ایران کے راستے بلوچستان میں داخل ہوگا، جوسردی میں مزید اضافے کاسبب بنے گا اور ملک بھر بارشیں متوقع ہیں۔

سردار سرفراز کا کہنا تھا کہ کراچی میں 6 اور7 جنوری کی درمیانی شپ ہلکی بارش کا امکان ہے اور 7جنوری سے مغربی ہواؤں کا نیا سلسلہ کراچی میں شامل ہوگا، جس کے باعث 7 سے 10 جنوری تک سردی کی شدت اضافہ ہوگا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق 11جنوری سے بارش کا ایک اور نیا سسٹم جنوبی ایران سے داخل ہوگا۔

دوسری جانب محکمہ موسمیات کے مطابق کمزور مغربی ہواوں کا سلسلہ ملک کے بالائی علاقوں پر اثر اندازہو رہی ہے، جو ہفتہ کے روز تک ملک کے شمالی علاقوں میں رہے گا، اس کے بعد اتوار سے بدھ تک ایک اور تیز بارشوں اور برف باری برسانے والا مغربی ہواﺅں کا سلسلہ آرہا ہے جس کے باعث آج رات سے شمالی بلوچستان اور بالائی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کہیں کہیں بارش اور برفباری کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ خیبر پختونخوا میں بارشوں اور بالائی علاقوں میں برفباری کا سلسلہ آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دور ان شروع ہو جائے گا اور ہفتہ کے روز چترال، دیر، سوات، شانگلہ، بونیر، مانسہرہ، اور کو ہستان کے اضلاع، کشمیر، گلگت بلتستان میں ہلکی بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے، بارشوں اور برفباری کا سلسلہ ہفتے کے دن تک جاری رہ سکتا ہے۔

The post محکمہ موسمیات نے کراچی والوں کو خبردار کردیا appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/39BdP11

No comments:

Post a Comment