‘عراقی عوام جنرل سلیمانی کی موت پرخوشیاں منارہے ہیں’ - Pakistan Best Urdu News Blog

Breaking

BANNER 728X90

Thursday, 2 January 2020

‘عراقی عوام جنرل سلیمانی کی موت پرخوشیاں منارہے ہیں’

واشگنٹن : امریکی وزیرخارجہ مائیک پومپیو نے کہا ہے کہ عراق کےعوام جنرل سلیمانی کی موت پر امریکا کے شکر گزار ہیں اور خوشیاں منارہے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق امریکی وزیرخارجہ مائیک پومپیو نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ایرانی جنرل قاسم سلیمانی کی ہلاکت پر اپنے بیان میں کہا عراقی عوام جنرل سلیمانی کی موت پرخوشیاں منارہے ہیں، عراق کےعوام جنرل سلیمانی کی موت پر امریکا کے شکر گزار ہیں۔

یاد رہے بغداد میں امریکی فضائی حملے میں ایرانی جنرل قاسم سلیمانی سمیت نو افرادجاں بحق ہوگئے تھے ، ان کے قافلے کومیزائل سےنشانہ بنایا، پینٹاگون کا کہنا تھا کارروائی صدرٹرمپ کے حکم پرکی گئی۔

جنرل قاسم سلیمانی کونشانہ بنانے کے بعد امریکی صدرنےامریکی پرچم کی تصویرٹوئٹرپرشئیرکی، جس کے جواب میں ایران کے سوشل میڈیا صارفین نےایرانی پرچم کی تصاویر پوسٹ کردیں۔

دوسری جانب امریکی کارروائی پرایران نے سخت ردعمل کااظہارکرتے ہوئے حملےکوعالمی دہشت گردی قراردیا، ایرانی وزیرخارجہ جواد ظریف کا کہنا ہے امریکا کو نتائج کی ذمہ داری قبول کرنا ہوگی، امریکی اقدام خطرناک، احمقانہ اور کشیدگی کو بڑھانے والا ہے۔

خیال رہے جنرل قاسم سلیمانی قدس فورس کےسربراہ تھےجوصرف رہبرِ اعلی آیت اللہ خامنہ ای کوجوابدہ ہے، قدس فورس کاکام بیرون ملک خفیہ آپریشن انجام دینا ہے اور اس کے سربراہ جنرل قاسم سلیمانی کو ایران میں ہیرو تصور کیا جاتا تھا۔

The post ‘عراقی عوام جنرل سلیمانی کی موت پرخوشیاں منارہے ہیں’ appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/35kkppl

No comments:

Post a Comment