بیوی کو قتل کرنے کی کوشش کرنے والا ملزم گرفتار - Pakistan Best Urdu News Blog

Breaking

BANNER 728X90

Thursday, 2 January 2020

بیوی کو قتل کرنے کی کوشش کرنے والا ملزم گرفتار

جعلی چیک

اسلام آباد : سپریم کورٹ نے بیوی کو قتل کرنے کی کوشش کرنے والے ملزم عبدالجاوید کی ضمانت کی درخواست خارج کر دی، جس کے بعد ملزم کو احاطہ عدالت سے گرفتار کرلیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ میں چیف جسٹس گلزار احمد کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے بیوی کو قتل کرنے کی کوشش کرنے والے ملزم کی درخواست ضمانت پر سماعت کی۔

جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے کہا کہ ملزم عبدالجاوید کی بیوی نے خود اپنے شوہر کو نامزد کیا ہے، جس پر وکیل ملزم کا کہنا تھا ملزم عبدالجاوید نے اپنی بیوی کو زخمی نہیں کیا۔.

جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے کہاکہ اگر شوہر نے بیوی کو زخمی نہیں کیا تو اس کو پتا ہوگا کہ بیوی کو کسی نے زخمی کیا، آپ کی بیوی کو گھر میں زخمی کیا گیا اور آپ کو پتہ ہی نہیں۔

وکیل ملزم نے بتایا ملزم واقعہ کے وقت گھر پر موجود نہیں تھا، جس پر جسٹس قاضی فائزعیسیٰ کا کہنا تھا بیوی خود کہہ رہی ہے کہ شوہر نے اسے زخمی کیا۔

دلائل سننے کے بعد سپریم کورٹ نے بیوی کو قتل کرنے کی کوشش کرنے والے ملزم عبدالجاوید کی ضمانت کی درخواست خارج کر دی۔

بعد ازاں پولیس نے ملزم عبدالجاوید کو آحاطہ عدالت سے گرفتار کر لیا۔

The post بیوی کو قتل کرنے کی کوشش کرنے والا ملزم گرفتار appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/2SG3gDM

No comments:

Post a Comment