وزیراعظم عمران خان نے پارٹی اورحکومتی ترجمانوں کااجلاس آج طلب کرلیا - Pakistan Best Urdu News Blog

Breaking

BANNER 728X90

Thursday, 2 January 2020

وزیراعظم عمران خان نے پارٹی اورحکومتی ترجمانوں کااجلاس آج طلب کرلیا

اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان نے پارٹی اورحکومتی ترجمانوں کااجلاس آج طلب کرلیا، آرمی ایکٹ ترمیمی بل کے مسودے سے متعلق بریفنگ دی جائے گی جبکہ وزیراعظم عمران خان حکومتی بیانیے اور نئے سال میں حکومتی اہداف،ترجیحات سے آگاہ کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت پارٹی اورحکومتی ترجمانوں کا اجلاس آج وزیراعظم ہاؤس میں ہوگا ، اجلاس میں سیاسی، معاشی صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا اور آرمی ایکٹ ترمیمی بل کے مسودے سے متعلق بریفنگ دی جائے گی۔

ذرائع کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان حکومتی بیانیے اور نئے سال میں حکومتی اہداف،ترجیحات سے آگاہ کریں گے اور قیمتوں میں کنٹرول سےمتعلق حکومتی اقدامات،فیصلوں پربات ہوگی۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم نیب ترمیمی آرڈیننس پرحکومتی مؤقف سے آگاہ کریں گے۔

مزید پڑھیں : وفاقی کابینہ نے آرمی ایکٹ میں ترمیم کی منظوری دے دی

یاد رہے گذشتہ روز وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کے غیرمعمولی اجلاس میں آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع سے متعلق آرمی ایکٹ میں ترمیم کی منظوری دی گئی تھی۔

ذرائع کا کہنا تھا کہ تینوں سروسزچیف کی مدت ملازمت میں توسیع کےطریقہ کارکی منظوری دی تھی ، آرمی چیف، نیول چیف، ایئرچیف کی ریٹائرمنٹ کی حدعمر64 سال ہوگی جبکہ سروسزچیف کی مدت ملازمت میں 3سال کی توسیع کی تجویزدی گئی۔

مجوزہ بل کے مطابق وزیراعظم مدت ملازمت میں 3 سال کی توسیع کی ایڈوائس کرسکتے ہیں، وزیراعظم کی ایڈوائس پر صدر مدت ملازمت میں توسیع کی منظوری دیں گے اور آرمی ایکٹ1952 کے سیکشن 172 میں ترمیم تجویز کی گئی ہے۔

The post وزیراعظم عمران خان نے پارٹی اورحکومتی ترجمانوں کااجلاس آج طلب کرلیا appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/2ZG6AjK

No comments:

Post a Comment