ٹی وی ڈرامے بھی تبدیلی کے دور سے گزر رہے ہیں، اداکار شبیر جان - Pakistan Best Urdu News Blog

Breaking

BANNER 728X90

Wednesday, 1 January 2020

ٹی وی ڈرامے بھی تبدیلی کے دور سے گزر رہے ہیں، اداکار شبیر جان

کراچی : مشہور اداکار شبیر جان نے کہا کہ پڑھی لکھی فیملیوں سے لڑکے اور لڑکیاں شوبز کی جانب آرہے ہیں جو خوش آئند ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستانی شوبز انڈسٹری کے نامور و سینئر اداکار شبیر جان نے ایک انٹرویو کے دوران کہا ہے کہ ہمارے ٹی وے ڈرامے بھی تبدیلی کے دور سے گزر رہے ہیں اور یہ مثبت رجحان ہے۔

شبیر جان کا کہنا تھا کہ ہمیشہ کچھ نیا کرنے کی لگن نے مجھے آگے بڑھنے میں بڑی مدد دی ہے اسی لیے زندگی میں بڑی کامیابیاں سمیٹی ہیں اور یہ سلسلہ آج بھی جاری ہے۔

انہوں نے کہا کہ چھوٹی اسکرین پر بے پناہ ٹیلنٹ سامنے آیا ہے اور سب ایک دوسرے سے بڑھ کر بہترین کام کر رہے ہیں۔

سنیئر اداکار کا کہنا تھا کہ اب بڑھی فیملیوں کے لڑکے اور لڑکیاں اس فیلڈ میں آرہے ہیں جو خوش آئند ہے جس سے ہماری ڈرامہ انڈسٹری ترقی کی جانب گامزن ہے۔

اداکار شبیر جان کا مزید کہنا تھا کہ میں دوسروں کی کامیابیوں پر خوش ہوتا ہے اور ہر کسی کو یہی سوچ رکھنی چاہیے۔

The post ٹی وی ڈرامے بھی تبدیلی کے دور سے گزر رہے ہیں، اداکار شبیر جان appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/2QcXUOI

No comments:

Post a Comment