قومی اسمبلی اور سینیٹ کا اجلاس آج ہوگا - Pakistan Best Urdu News Blog

Breaking

BANNER 728X90

Wednesday, 1 January 2020

قومی اسمبلی اور سینیٹ کا اجلاس آج ہوگا

اسلام آباد : سینٹ اور قومی اسمبلی کے الگ الگ اجلاس آج ہوں گے، متحدہ اپوزیشن نے سینیٹ کا اجلاس بلانے کا مطالبہ کیا تھا اوراجلاس کے لئے 6 نکاتی ایجنڈا بھی دیا تھا۔

تفصیلات کے مطابق چیئرمین صادق سنجرانی کی زیرصدارت سینیٹ کا اجلاس آج دن 3بجے ہوگا، سینیٹ اجلاس کے لیے 38 نکاتی ایجنڈا جاری کردیا گیا ہے۔

اجلاس میں وفاقی وزیرپارلیمانی امور صدر کے خطاب پربحث کی تحریک اور مشیر خزانہ اینٹی منی لانڈرنگ ترمیمی بل 2019منظوری کےلیےپیش کریں گے
جبکہ فارن ایکس چینج ریگولیشن ترمیمی بل2019 منظوری کےلیے پیش کیاجائےگا۔

قومی اسمبلی پہلے ہی دونوں بلوں کی منظوری دے چکی ہے ، وزارت تجارت کا جیوگرافیکل انڈی کیشن رجسٹریشن اور پروٹیکشن بل اور آئی جی اسلام آباد کے خلاف تحریک استحقاق سے متعلق کمیٹی رپورٹ پیش کی جائے گی۔

سینیٹ اجلاس میں قواعدو ضوابط اور استحقاق کمیٹی کی چیئرپرسن عائشہ رضا رپورٹ پیش کریں گی جبکہ مختلف کمیٹیوں اور قائمہ کمیٹیوں کی رپورٹ پیش کی جائیں گی۔

دوسری جانب قومی اسمبلی کا اجلاس چار بجے شروع ہوگا، قومی اسمبلی کےاجلاس کی صدارت قائمقام اسپیکرقاسم سوری کریں گے۔

یاد رہے سینیٹ اجلاس اپوزیشن کی ریکوزیشن پر طلب کیا گیا ، متحدہ اپوزیشن نے سینیٹ کا اجلاس بلانے کا مطالبہ کیا تھا، ریکوزیشن 37 ارکان کے دستخط سے جمع کرائی گئی تھی اور اجلاس کے لئے 6 نکاتی ایجنڈا بھی دیا تھا۔

آرڈیننس کے اجراء کا معاملہ، کشمیر کی صورتحال، اپوزیشن رہنماوں کے خلاف انتقامی کارروایوں کا معاملہ ،سردی میں گیس اور بجلی کی لوڈشیڈنگ اور قیمتوں میں اضافے کا معاملہ ایجنڈے میں شامل ہے۔

The post قومی اسمبلی اور سینیٹ کا اجلاس آج ہوگا appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/39ynLIG

No comments:

Post a Comment