سعودی عرب سے قتل کا ملزم پاکستان منتقل کر دیا گیا - Pakistan Best Urdu News Blog

Breaking

BANNER 728X90

Wednesday, 1 January 2020

سعودی عرب سے قتل کا ملزم پاکستان منتقل کر دیا گیا

راولپنڈی: قتل کے ایک ملزم کو سعودی عرب سے پاکستان منتقل کر دیا گیا، ملزم گجرات پولیس کو مطلوب تھا۔

تفصیلات کے مطابق گجرات پولیس کو مطلوب ایک ملزم مظفر اقبال کو سعودی عرب سے پاکستان منتقل کر دیا گیا ہے، مظفر اقبال پر قتل کا الزام ہے۔

ذرایع نے بتایا ہے کہ ملزم مظفر اقبال گجرات پولیس کو قتل کے ایک کیس میں مطلوب تھا، انٹرپول کے ذریعے ملزم کو سعودی ایئر لائن کی پرواز سے پاکستان پہنچایا گیا، ایف آئی اے نے ملزم کو گجرات پولیس کے حوالے کر دیا۔

سعودی عرب، شہریوں سے فراڈ کرنے والے 13 پاکستانی گرفتار

یاد رہے کہ نومبر 2019 میں سعودی عرب میں موبائل فون کے ذریعے شہریوں سے فراڈ کرنے والے 13 پاکستانیوں کو پولیس نے گرفتار کر لیا تھا، گلف نیوز کی رپورٹ میں بتایا گیا کہ سعودی عرب کے شہریوں کو بے وقوف بنا کر اُن کے بینک اکاؤنٹس اور کوائف کی تصدیق کر کے رقم چرانے والے گروہ کے کارندوں کو دو علیحدہ علیحدہ شہروں سے حراست میں لیا گیا۔

پولیس حکام کے مطابق موبائل اسکم میں ملوث گروہ کے اراکین سعودی عرب میں مقیم شہریوں کو ایس ایم ایس یا کال کر کے خود کو بینک کا نمایندہ ظاہر کرتے اور پھر اُس سے تمام تفصیلات، شناختی کارڈ، اے ٹی ایم کارڈ نمبر وغیرہ حاصل کر لیتے تھے۔ ملزمان نے کئی شہریوں کے پیسے اپنے اکاؤنٹ میں ٹرانسفر کیے یا اُن سے خریداری کی۔

The post سعودی عرب سے قتل کا ملزم پاکستان منتقل کر دیا گیا appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/2Qfrcfo

No comments:

Post a Comment