پشاور : خیبر پختونخوا میں ناقص کارکردگی دکھانے والے وزرا کے قلمدان تبدیل کئے جانے کا امکان ہے جبکہ وزیراعلیٰ کے پی نے دفاتر اور اسمبلی میں وزرا کی غیرحاضری پر بھی اظہار برہمی کیا۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ کے پی محمود خان صوبائی کابینہ کے اکثر اراکین کی کارکردگی سے ناخوش ہیں، ناقص کارکردگی دکھانے والے محکموں کے قلمدان تبدیل کئے جانے کا امکان ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ وزراکے رویے کی وزیراعلیٰ کو کافی شکایات موصول ہوچکی ہیں،سیاحت، بلدیات، صحت اور تعلیم کےقلمدان تبدیل کئے جانے کا امکان ہے جبکہ وزیراعلی کےپاس 14محکموں کے قلمدان بھی وزرا میں تقسیم ہوں گے۔
ذرائع کے مطابق کابینہ میں توسیع کیلئے باجوڑ اور خیبر سے ایک ایک وزیر جبکہ ضلع مہمند سے ایک خاتون کو مشیر بنایا جاسکتا ہے۔
وزیراعلیٰ کے پی نے دفاتراوراسمبلی میں وزراکی غیرحاضری پر بھی اظہاربرہمی کرتے ہوئے کہا جو وزیر و مشیر دفتر و اسمبلی نہیں آئے گا، اس کے خلاف ایکشن لیا جائے گا، وزراکی عدم دلچسپی سےعوام کی مشکلات بڑھ رہی ہیں۔
مزید پڑھیں : وزیر اعظم کا دورہ پشاور، صوبائی وزرا کے قلمدانوں میں رد و بدل کا امکان
محمودخان کا کہنا تھا کہ آئندہ سے وزرا کی حاضری کوخود مانیٹرکروں گا، اسمبلی میں غیرحاضری سے اپوزیشن کو موثرجواب نہیں دے پا رہے۔
یاد رہے دسمبر کے آخر میں وزیر اعظم عمران خان کی دورے کراچی سے واپسی پر موسم کی خرابی کے باعث ان کے طیارے کو اسلام آباد کی بہ جائے پشاور ایئرپورٹ پر اتارا گیا تھا
وزیر اعظم عمران خان نے پشاور میں خیبر پختون خوا کابینہ کا خصوصی اجلاس کی صدارت کی اور صوبائی وزرا کی کارکردگی کا جائزہ لیا ، ذرائع کا کہنا تھا کہ وزرا کی کارکردگی کے مطابق قلم دانوں میں رد و بدل کا بھی امکان ہے۔
خیال رہے وزیراعظم نے وزیراعلیٰ کو وزرا اور مشیروں کی برطرفی کا اختیار دے دیا ہے۔
The post وزیراعلیٰ کے پی اکثر وزرا کی کارکردگی سے ناخوش، قلمدان تبدیل کئے جانے کا امکان appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.
from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/2FkbYj8
No comments:
Post a Comment