اسلام آباد: حکومت نے فلاحی ریاست کی جانب ایک اور قدم اٹھاتے ہوئے گوجرانوالہ میں بھی 2 لنگر خانے کھولنے کا فیصلہ کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق حکومت نے گوجرانوالہ میں بھی 2 لنگر خانے کھولنے کا فیصلہ کر لیا، اس سلسلے میں وزیر اعظم کے معاون خصوصی ڈاکٹر ظفر مرزا نے گوجرانوالہ لاری اڈہ پر پناہ گاہ بنانے کے حوالے سے دورہ کیا۔
ظفر مرزا نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کا خواب ہے کہ پاکستان میں کوئی نادار اور غریب بھوکا نہ سوئے، اس لیے گوجرانوالہ میں بھی 2 لنگر خانے کھولے جا رہے ہیں، فروری تک یہ لنگر خانے قائم کر دیے جائیں گے۔
معاون خصوصی نے کہا کہ وزیر اعظم احساس پروگرام کے تحت نچلے اور نادار طبقے کو اٹھانا چاہتے ہیں، ان کا وژن ایک فلاحی ریاست پر مشتمل ہے۔
یاد رہے کہ وزیر اعظم عمران خان نے 7 اکتوبر کو اسلام آباد میں احساس سیلانی لنگر اسکیم کا افتتاح کیا تھا، لنگر اسکیم سماجی و فلاحی بہبود کے جامع پروگرام احساس کا اہم جزو ہے۔ وزیر اعظم نے لنگر خانہ پروگرام کو ملک بھر کے پس ماندہ علاقوں تک وسعت دینے کا فیصلہ کیا تھا۔ پروگرام کے تحت سندھ کے ضلع تھرپارکر میں بھی لنگر خانے کھولے جانے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔
The post فلاحی ریاست کی جانب ایک اور قدم، گوجرانوالہ میں 2 لنگر خانے کھولنے کا فیصلہ appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.
from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/2STFLHo
No comments:
Post a Comment