31 سال صندوق میں گزارنے والا شخص - Pakistan Best Urdu News Blog

Breaking

BANNER 728X90

Thursday, 2 January 2020

31 سال صندوق میں گزارنے والا شخص

قاہرہ : مصری دارالحکومت کے وسط میں باب لوق کے سامنے ایک مصری شہری نے صندوق میں 31 برس گزار دیئے۔

تفصیلات کے مطابق یہ داستان مصری دارالحکومت قاہرہ کے ایک اخبار فروش کی ہے جس کے والدین اس وقت فوت ہوئے جب اس کی عمر صرف پندرہ سال تھی اور والدین کی وفات کے بعد اس کی کفالت کرنے والا کوئی نہ تھا اور وہ ہر چیز سے محروم ہوگیا۔

عرب میڈیا کا کہنا ہے کہ اس نے باب اللوق کے سامنے اخبار فروشی کا ایک تھڑا لگایا اور اخبار فروشی شروع کردی، 46 سالہ خالد نامی شخص دن بھر اخبار فروخت کرتا اور رات کو وہیں ایک صندوق میں گھس کر سوجاتا، وہ علی الصبح اٹھتا اور دوبارہ اخبار و جرائد فروخت کرنا شروع کردیتا۔

عرب خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ مذکورہ شخص کے صندوق میں سونے کی اصل وجہ اس کی قلیل آمدنی تھی جس کے باعث وہ اپنے لیے رہائش کا کوئی مناسب انتظام نہیں کرپایا تاہم حال ہی میں وزیر اعظم کے شکایت سیل کو 46 سالہ خالد سے متعلق علم ہوا تو انہوں نے اسے عوامی بہبود کے مرکز منتقل کروایا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم کو خالد سے متعلق علم ہونے پر انہوں نے اعلیٰ حکام کو خالد کو لانے کا کہا لیکن مذکورہ شخص نے حکام کے ساتھ جانے سے انکار کردیا جس کے بعد حکام نے اسے صندوق سے اٹھا کر عوامی بہبود کے مرکز میں منتقل کردیا۔

مصری حکومت کی جانب سے خالد کو کارآمد شہری بنانے کےلیے تمام ضروری اقدامات کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

The post 31 سال صندوق میں گزارنے والا شخص appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/2QHK5a4

No comments:

Post a Comment