پشاور: سانحہ آرمی پبلک اسکول کے اہم سہولت کار تاج محمد کو آج صبح پھانسی دے دی گئی۔
تفصیلات کے مطابق سانحہ اے پی ایس پشاور کے اہم سہولت کار کو آج صبح، سانحے کی پانچویں برسی کے موقع پر پھانسی دے کر انجام تک پہنچا دیا گیا۔
اے آر وائی نیوز کے مطابق کالعدم ٹی ٹی پی کے سرگرم رکن تاج محمد ولد الف خان مسلح افواج پر حملوں اور خود کش بم باروں کا سہولت کار تھا، اے پی ایس حملے کے لیے بھی سہولت کاری کی جس میں 125 بچوں سمیت 151 افراد شہید ہوئے تھے، سہولت کار تاج محمد نے دوران سماعت مجسٹریٹ کے سامنے جرم کا اعتراف بھی کیا تھا۔
تازہ ترین: پاکستان کی تاریخ کا بڑا سانحہ، اے پی ایس حملے کو 5 برس بیت گئے
خیال رہے کہ سانحہ اے پی ایس میں 5 دہشت گردوں کو فوجی عدالتوں سے سزائے موت سنائی جا چکی ہے، ان میں دہشت گرد مجیب الرحمان، سبیل عرف یحییٰ، حضرت علی، مولوی عبد السلام ولد شمسی اور تاج محمد شامل ہیں، تاج محمد کو آج پھانسی دی گئی۔
تازہ ترین: ہم نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں طویل سفر طے کیا: آرمی چیف
دہشت گرد مجیب الرحمان عرف علی عرف نجیب اللہ ولد گلاب جان کو پہلے ہی پھانسی دی گئی تھی، دہشت گرد سبیل عرف یحییٰ ولد عطا اللہ کا تعلق خیبر ایجنسی سے تھا، دہشت گرد حضرت علی ولد اول باز کا تعلق درّہ آدم خیل سے تھا۔
تاج محمدولد الف خان کالعدم تحریک طالبان پاکستان کا سرگرم رکن تھا۔
The post سانحہ اے پی ایس کے اہم سہولت کار کو آج پھانسی دے دی گئی appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.
from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/2LYQ4pw
No comments:
Post a Comment