معصوم بچوں کے خون نے قوم کو دہشتگردوں کیخلاف ایک کیا: وزیراعظم - Pakistan Best Urdu News Blog

Breaking

BANNER 728X90

Sunday, 15 December 2019

معصوم بچوں کے خون نے قوم کو دہشتگردوں کیخلاف ایک کیا: وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ معصوم بچوں کی قربانی نے تشدد اور نفرت کے خلاف قوم کو متحد کیا، آج کے دن ہم ننھے شہدا کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کا سانحہ اے پی ایس پشاور پر اپنے خصوصی پیغام میں کہنا تھا کہ ہم آج کے دن لواحقین اور شہدا کے لیے دعاگو ہیں، معصوم بچوں کے خون نے قوم کو دہشت گردوں کے خلاف ایک کردیا۔

انہوں نے کہا کہ آج کے دن ہم ننھے شہدا کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں۔ پاک فوج، پولیس اور ایجنسیوں نے دہشت گردی کے خلاف جنگ لڑی، پاک فوج اور پولیس کی قربانیوں کو بھی خراج عقیدت پیش کرتے ہیں۔

وزیراعظم نے عہد کیا کہ عسکریت پسندی کی سوچ کو پروان نہیں چڑھنے دیں گے۔

ہم نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں طویل سفر طے کیا: آرمی چیف

خیال رہے کہ آج سانحہ آرمی پبلک اسکول کی پانچویں برسی ہے۔ 5 برس قبل بزدل دشمنوں نے اسکول میں قیامت برپا کردی اور 132 ننھے طلبہ اور 16 اساتذہ اور پرنسپل کو بے رحمی سے شہید کردیا۔ اس سانحے پر قوم کے زخم آج بھی تازہ ہیں، شہدا کے لواحقین آج بھی غم سے نڈھال ہیں، مگر حوصلے جوان ہیں۔

دوسری جانب آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا ہے کہ ہم سانحہ اے پی ایس کو کبھی بھول نہیں سکتے، ہم نے بطور قوم دہشت گردی کو شکست دی ہے۔

The post معصوم بچوں کے خون نے قوم کو دہشتگردوں کیخلاف ایک کیا: وزیراعظم appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/2RWi5BR

No comments:

Post a Comment