جنیوا: وزیر اعظم عمران خان سوئٹزرلینڈ کے شہر جنیوا پہنچ گئے، ایئرپورٹ پر پاکستانی سفیر نے ان کا استقبال کیا، وزیر اعظم آج اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل سے ملاقات کریں گے۔
تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان سوئٹزر لینڈ میں منعقد ہونے والے عالمی مہاجرین فورم میں شرکت کے لیے جنیوا پہنچ گئے ہیں، جنیوا میں وزیر اعظم پاکستان یو این سیکریٹری جنرل سمیت عالمی رہنماؤں سے بھی ملاقاتیں کریں گے۔
وزیر اعظم گلوبل رفیوجی فورم میں افغان پناہ گزینوں سے متعلق خطاب کریں گے، اور فورم میں پاکستانی مؤقف پیش کریں گے۔
خیال رہے کہ سوئٹزرلینڈ میں اقوام متحدہ کمیشن برائے مہاجرین اور سوئس حکومت کے اشتراک سے عالمی مہاجرین فورم کا آغاز ہو گیا ہے، یہ فورم کل 18 دسمبر تک جاری رہے گا، وزیر اعظم عمران خان عالمی مہاجرین فورم میں خصوصی شرکت کر رہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: سوئٹزر لینڈ میں عالمی مہاجرین فورم، وزیر اعظم شرکت کریں گے
گزشتہ روز وزیر اعظم آفس کے ترجمان نے بتایا تھا کہ وزیر اعظم سوئٹزر لینڈ میں عالمی مہاجرین فورم کی مشترکہ صدارت بھی کریں گے، ترک صدر طیب اردگان، کوسٹاریکا، ایتھوپیا اور جرمنی کے سربراہان بھی اس فورم کا حصہ ہوں گے۔
وزیر اعظم آفس ترجمان کا کہنا تھا کہ عمران خان فورم میں 40 سال تک افغان مہاجرین کی میزبانی کا ذکر کریں گے، وزیر اعظم فورم کے شرکا کو مہاجرین کے حوالے سے تجربات، اپنی رائے اور حکومتی کاوشوں سے بھی آگاہ کریں گے۔
ادھر اقوام متحدہ کمیشن برائے مہاجرین کی جانب سے فن کاروں کی مہاجرین یک جہتی ویڈیو جاری کر دی گئی ہے جس میں مہاجرین کے مسائل کو اجاگر کیا گیا ہے، اس فورم کے مقاصد میں مہاجرین کی صحت، تحفظ، تعلیم، روزگار اور اقامت کی بہتری شامل ہیں، خیال رہے کہ پاکستان 40 سال سے مہاجرین کا میزبان رہا ہے۔
The post وزیر اعظم عمران خان سوئٹزرلینڈ کے شہر جنیوا پہنچ گئے appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.
from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/35sVII9
No comments:
Post a Comment