کراچی میں تھوڑی دیر کی بارش نے پھر حکومتی کارکردگی کا پول کھول دیا: خرم شیرزمان - Pakistan Best Urdu News Blog

Breaking

BANNER 728X90

Monday, 2 September 2019

کراچی میں تھوڑی دیر کی بارش نے پھر حکومتی کارکردگی کا پول کھول دیا: خرم شیرزمان

Karachi

کراچی: پاکستان تحریک انصاف کے رکن سندھ اسمبلی خرم شیرزمان کا کہنا ہے کہ سندھ حکومت نے میٹروپولیٹن سٹی کو موئن جودڑو بنا دیا ہے۔

خرم شیرزمان نے کراچی میں حالیہ بارشوں سے پیدا ہونے والی صورت حال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ شہر میں تھوڑی دیر کی بارش نے پھر حکومتی کارکردگی کا پول کھول دیا۔

انہوں نے کہا کہ مزید بارشوں سے نمٹنے کیلئے حکومت سندھ کے پاس کوئی پلان نہیں ہے، حالیہ بارشوں سے جنم لینے والی صورت حال سندھ حکومت پر سوالیہ نشان ہے۔

بارشوں کا چوتھا اسپیل، کراچی میں شدید ٹریفک جام، مزید بارشوں کی پیش گوئی

خرم شیرزمان کا مزید کہنا تھا کہ یہی حال رہا تو آئندہ بارشوں میں بھاری نقصان اٹھانا پڑسکتا ہے۔

خیا رہے کہ شہر قائد میں بارشوں کا چوتھا اسپیل شروع ہو چکا ہے جس کی وجہ سے شہریوں کو شدید ترین مسائل کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

گذشتہ روز محکمہ موسمیات نے صبح 8 بجے سے رات 8 بجے تک کا بارش کا ریکارڈ پیش کرتے ہوئے کہا کہ لانڈھی میں 18 ملی میٹر، اولڈ ایئر پورٹ پر 5 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔

موسمیات کے مطابق فیصل بیس پر 13 ملی میٹر، جناح ٹرمینل میں 6.8 ملی میٹر جب کہ یونی ورسٹی روڈ پر 6.5 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی ہے۔

The post کراچی میں تھوڑی دیر کی بارش نے پھر حکومتی کارکردگی کا پول کھول دیا: خرم شیرزمان appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/34kV6nK

No comments:

Post a Comment