واشنگٹن یو ایس اوپن ٹینس میں عالمی نمبر ایک نوواک جوکووچ کندھے کی انجری کے باعث ایونٹ سے باہر ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق یوایس اوپن ٹینس میں سربین اسٹارنوواک جوکووچ کا سفر ختم ہوا، کندھے کی انجری کے باعث ایونٹ سے باہر ہوئے۔
جوکووچ کا پری کوارٹر فائنل میں سوئس کھلاڑی اسٹان وارنکا سے مقابلہ ہوا، وارنکا نے شاندار کھیل پیش کرتے ہوئے دو سیٹ لگاتار اپنے نام کیے۔
تیسرے سیٹ کا کھیل مکمل نہ ہوسکا، سوئس اسٹار راجرفیڈرر کی ٹورنامنٹ میں پیش قدمی جاری ہے، ٹاپ آٹھ کھلاڑیوں میں جگہ بنالی۔
ویمنز کیٹگری میں سرینا ولیمز نے ٹخنے میں تکلیف کے باوجود ہمت نہ ہاری، سرینانے کروشیا کی پیٹراماٹرچ کو اسٹریٹ سیٹس میں ہرایا۔
اپنی انجری سے متعلق نواک جوکووچ کا کہنا تھا کہ کندھے پر انجری ایونٹ شروع ہونے سے پہلے سے تھی، جس کے باعث کھیل کے دوران مسلسل درد کا احساس ہورہا تھا۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ کسی بھی انجری کی وجہ سے زندگی نہیں رکتی، وہ چلتی رہتی ہے۔
The post یو ایس اوپن ٹینس، دفاعی چیمپئن نوواک جوکووچ انجری کے باعث ایونٹ سے باہر appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.
from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/2MRaaDQ
No comments:
Post a Comment