منامہ: لبنان اور اسرائیل کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی کے پیش نظر بحرین کی وزارت خارجہ نے لبنان میں مقیم اپنے شہریوں کو فوری طور پر وہاں سے نکل جانے کی ہدایت کی ہے۔
تفصیلات کے مطابق اسرائیل اور حزب اللہ کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی کے تناظر میں گذشتہ ایک ہفتے کے دوران میں رونما ہونے والے سیکیورٹی واقعات کے باعث شہریوں کو بحرین واپس آنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
بحرین کی نیوز ایجنسی کے مطابق مملکت بحرین کی وزارتِ خارجہ جمہوریہ لبنان میں موجود تمام شہریوں پر زور دیتی ہے کہ وہاں سے فوری طور پر نکل جائیں۔
اس ملک میں رونما ہونے والے پیش نظر ہرکسی کو پیشگی حفاظتی اقدامات کرنے چاہئیں۔ بحرین نے قبل ازیں اپنے شہریوں کو یہ ہدایت کی تھی کہ وہ کسی بھی وجہ سے لبنان کا سفر اختیار نہ کریں۔
دوسری جانب فرانس کی وزارت خارجہ کی جانب سے بیان جاری ہوا ہے کہ حزب اللہ کی جانب سے اسرائیلی فوجی گاڑی کو نشانہ بنانے کے بعد جنوبی لبنان میں سرحد کے ساتھ بڑھتی کشیدگی کے تدارک کے لیے پیرس حکومت مشرق وسطی میں رابطے تیز کررہی ہے۔
فرانس کی حزب اللہ اور اسرائیل کے درمیان کشیدگی کم کرنے کی کوشش
یاد رہے کہ دو روز قبل لبنان کی مسلح شیعہ جماعت حزب اللہ کی جانب سے اسرائیلی فوجیوں پر حملے کے بعد اسرائیل اور لبنان کے درمیان کشیدگی شدت اختیار کرگئی۔
حزب اللہ نے اسرائیل کے شمالی علاقے میں اسرائیلی ملٹری بیس پر ٹینک شکن میزائل فائر کیے، جس کے باعث متعدد فوجیوں کی ہلاکتوں کی اطلاعات ہیں۔
The post لبنان اسرائیل کشیدگی، بحرین کے شہریوں کو فوری طور پر انخلا کی ہدایت appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.
from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/2HFyFQm
No comments:
Post a Comment