لندن میں کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیلئے بڑا مظاہرہ آج ہوگا - Pakistan Best Urdu News Blog

Breaking

BANNER 728X90

Monday, 2 September 2019

لندن میں کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیلئے بڑا مظاہرہ آج ہوگا

Kashmir

لندن: وزیراعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر کی قیادت میں آج برطانوی دارالحکومت میں کشمیریوں سے اظہارِ یکجہتی کے لیے بڑا مظاہرہ ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم آزاد کشمیر کی زیر قیادت (آج) ٹین ڈائننگ اسٹریٹ لندن میں کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیلئے احتجاجی مظاہرہ ہوگا۔

مظاہرے میں برطانوی اراکین پارلیمنٹ، سیاسی جماعتوں کے قائدین، تارکین وطن اور سول سوسائٹی کی شریک ہوگی، جس کے ذریعے بھارتی جارحیت کو بے نقاب کیا جائے گا۔

وزیر حکومت احمد رضا قادری، راجہ جاوید اقبال اور راجہ زبیر اقبال بھی وزیر اعظم کے ہمراہ ہوں۔ وزیراعظم مظاہرے سے خطاب بھی کریں گے۔

ادھر بھارت کو سفارتی سطح پر ایک اور بڑی نا کامی کا سامنا کرنا پڑا ہے، برسلز میں یورپی پارلیمان میں مسئلہ کشمیر پر ان کیمرا بریفنگ نے بھارتی کوششوں کو ناکام بنا دیا۔

برطانوی پارلیمنٹ کشمیر کے معاملے میں کردار ادا کرے، پٹیشن دائر

خیال رہے کہ 70 رکنی اجلاس کے اکثر ارکان نے تجویز کی حمایت کی، فل بینئن نے کہا معاملہ دو طرفہ قرار دے کر ختم نہیں کیا جا سکتا، بھارت کو مذاکرات کی میز پر لانے کے لیے دباؤ ڈالنا ہوگا۔

واضح رہے کہ یورپی پارلیمنٹ کی خارجہ کمیٹی نے مسئلہ کشمیر پر رپورٹ طلب کی تھی، وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا تھا کہ یورپی یونین پارلیمنٹ میں مسئلہ کشمیر پر اجلاس بڑی کام یابی ہے، اجلاس میں وزیر اعظم آزاد کشمیر بھی شریک ہوں گے۔

The post لندن میں کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیلئے بڑا مظاہرہ آج ہوگا appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/2MNN9SB

No comments:

Post a Comment