وسیم اکرم کی اہلیہ شنیرا اکرم کی انتظامیہ سے سی ویو بند کرنے کی درخواست - Pakistan Best Urdu News Blog

Breaking

BANNER 728X90

Monday, 2 September 2019

وسیم اکرم کی اہلیہ شنیرا اکرم کی انتظامیہ سے سی ویو بند کرنے کی درخواست

کراچی : قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم کی اہلیہ شنیرا اکرم نے انتظامیہ سے سی ویو بند کرنے کی درخواست کرتے ہوئے کہا چار سال سے سی ویو پر واک کررہی ہوں ، لیکن اس سے بدتر صورتحال کبھی نہیں دیکھی۔

تفصیلات کے مطابق قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم کی اہلیہ شنیرا اکرم نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر انتظامیہ سے درخواست کی کہ کلفٹن کا ساحل خطرناک ہوگیا ہے ، اسے بند کرنے کی ضرورت ہے۔

شنیرا اکرم کا کہنا تھا کہ سی ویو پر بڑی تعداد میں اسپتال کا فضلا پڑا ہے، دس منٹ کے اندر چار درجن سرنج ملیں، اس کیساتھ اسپتال کا دیگر فضلا بھی جمع ہے ، جس سے صورتحال خراب ہوسکتی ہے۔

وسیم اکرم کی اہلیہ نے مزید کہا چار سال سے سی ویو پر واک کررہی ہوں ، لیکن اس سے بدتر صورتحال کبھی نہیں دیکھی۔

خیال رہے کراچی میں ایک بار پھر بارش سے کئی علاقوں کی سڑکیں گڑھوں میں تبدیل ہوگئی ، نالے ابلنے سے شہرمزیدتباہی سےدوچارہوگیا ، گزشتہ روز کی بارش کے بعد جگہ جگہ سڑکوں پر پڑے کچرے سے اٹھنے والے تعفن نے شہریوں کی زندگی عذاب بنادی ہے۔

مکھیوں اور مچھروں کی بہتات سے بیماریاں پھیل رہی ہیں نیٹ شہریوں کی پریشانی کےباوجود نہ ضلعی انتظامیہ صوبائی حکومت کوئی ایکشن لینے کیلئے تیار نہیں، ہر کوئی دوسرے پر الزام دھرنےمیں مصروف ہے، شہریوں کا کہنا ہے کہ خداراصفائی کیلئےعملی اقدامات اٹھائیں۔

The post وسیم اکرم کی اہلیہ شنیرا اکرم کی انتظامیہ سے سی ویو بند کرنے کی درخواست appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/2Zx29e7

No comments:

Post a Comment