کراچی: بارش کے بعد کئی علاقوں میں بجلی کی فراہمی معطل - Pakistan Best Urdu News Blog

Breaking

BANNER 728X90

Monday, 2 September 2019

کراچی: بارش کے بعد کئی علاقوں میں بجلی کی فراہمی معطل

کراچی: شہر قائد میں شروع ہونے والی بارشوں کے بعد شہر کے مختلف علاقوں میں بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی۔

تفصیلات کراچی میں مون سون کی بارشوں کا نیا سلسلہ شروع ہوگیا ہے، بارش کے بعد متعدد علاقوں میں نظام زندگی درہم برہم ہوگیا، کئی علاقوں میں سڑکوں پر پانی جمع ہوگیا۔

کراچی میں گزشتہ روز ہونے والی بارش کے بعد سے ملیر میمن گوٹھ میں بجلی غائب ہے، سپرہائی وے مدینہ کالونی اورنیازی کالونی میں 6 گھنٹے سے بجلی کی فراہمی معطل ہے۔

بارش کے بعد سے کراچی کے علاقے لانڈھی، فرنٹیئرکالونی، فیوچرکالونی، بن قاسم، بلدیہ، اورنگی، کورنگی، گلستان جوہر، گلشن اقبال، لیاقت آباد، نارتھ کراچی، سرجانی میں بجلی بند ہے۔

دوسری جانب کے الیکٹرک کا کہنا ہے کہ بعض مقامات پر پانی جمع ہونے کے باعث بجلی بحالی میں مشکلات ہیں۔

کراچی میں آج بھی بارش کا امکان

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ شہر قائد میں آج بارش کا امکان ہے، ہلکی بارش کا سلسلہ آج شام تک جاری رہے گا۔

چیف میٹرولوجسٹ کے مطابق آئندہ 3 سے 4 روز میں کراچی میں ایک اور بارش برسانے والا سسٹم آ رہا ہے جو پہلے سے زیادہ طاقتور ہوسکتا ہے۔

چیف میٹرولوجسٹ کا کہنا تھا کہ اس مرتبہ شہر قائد میں مون سون کا سیزن رواں ماہ 30 ستمبر تک جاری رہنے کی توقع ہے۔

The post کراچی: بارش کے بعد کئی علاقوں میں بجلی کی فراہمی معطل appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/2zMMeJu

No comments:

Post a Comment