لندن: برطانوی دارالعوام میں یورپ سے بغیرڈیل انخلا روکنے کا بل منظور کرلیا گیا، اور برطانوی وزیراعظم بروس جانسن کا انتخابات کا مطالبہ بھی مسترد ہوگیا۔
تفصیلات کے مطابق برطانوی پارلیمنٹ میں یورپ سے بغیر ڈیل انخلا روکنے کا بل منظور ہوگیا، اراکین کے حق رائے دہی کے مطابق دو سوننانوے کے مقابلے میں تین سو ستائیس ووٹوں سے نو ڈیل بریگزٹ روکنے کابل منظور کیا گیا۔
غیر ملکی خبررساں ادارے کا کہنا ہے کہ وزیراعظم بورس جانسن کے پندرہ اکتوبر کو انتخابات کے مطالبہ کو بھی پارلیمنٹ نے مسترد کردیا۔
جنرل الیکشنز کیے لیے بورس جانسن کو دوتہائی ممبران کی حمایت درکار تھی، جو انہیں نہ مل سکی، برطانوی وزیراعظم نے پندرہ اکتوبر کو نئے انتخابات کروانے کا مطالبہ کیا تھا۔
برطانوی وزیراعظم بورس جانسن نے گذشتہ روز کہا تھا کہ اراکین پارلیمنٹ کا بل بریگزیٹ مذاکرات پر اثر ڈالے گا اور مزید دوری ، زیادہ تاخیر اور الجھن پیدا کرے گا۔
برطانیہ کے بریگزٹ وزیرکا یورپی یونین پرعدم تعاون کا الزام
یا درہے کہ تین سال قبل 2016 میں 43سال بعد تاریخی ریفرنڈم کے نتائج کے مطابق 52 فیصد برطانوی عوام نے یورپی یونین سے علیحدگی ہونے کے حق میں جبکہ 48 فیصد نے یونین کا حصہ رہنے کے حق میں ووٹ دیا تھا۔
اس وقت ڈیوڈ کیمرون برطانیہ کے وزیراعظم تھے اور وہ بریگزٹ کے حق میں نہیں تھے جس کے سبب انہوں نے عوامی رائے کے احترام میں اپنے منصب سے استعفیٰ دینے کا اعلان کردیا تھا۔
The post یورپ سے بغیر ڈیل انخلا روکنے کا بل منظور، برطانوی وزیراعظم کا انتخابات کا مطالبہ بھی مسترد appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.
from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/2NRI9vU
No comments:
Post a Comment