جنیوا: اقوام متحدہ کی کونسل برائے انسانی حقوق کا اجلاس ہوا جہاں پاکستان نے جارحیت کو بے نقاب کرتے ہوئے بھارت کا پردہ فاش کردیا۔
تفصیلات کے مطابق جینیوا میں منعقدہ اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل کےخصوصی اجلاس کے دوران خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم کی خصوصی ایلچی برائے کشمیر محترمہ تہمینہ جنجوعہ نے مقبوضہ کشمیر میں جاری بھارتی انتہا پسندی کو دنیا کے سامنے بےنقاب کیا۔
انہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر کی سنگین صورت حال پر عالمی برادری نوٹس لے، مقبوضہ کشمیر میں 4 ہفتوں سے نظام زندگی مفلوج ہے۔
تہمینہ جنجوعہ کا کہنا تھا کہ پاکستان مظلوم کشمیریوں کی آواز کو ہر سطح پر بلند کرتا رہے گا، اقوام متحدہ بھارتی مظالم رکوانے میں اپنا کردار ادا کرے۔
دریں اثنا ہائی کمشنر میشل بشلے نے کہا کہ انسانی حقوق کے خلاف ورزیوں کے اثرات دوسرے علاقوں پر بھی پڑتے، تمام ریاستیں انسانی حقوق پر کام کرنے کے لیے اکٹھے ہوں۔
بھارت کشمیریوں کا جذبہ آزادی ختم کرنے کی مذموم سازش کررہا ہے، تہمینہ جنجوعہ
ان کا مزید کہنا تھا کہ مقبوضہ کشمیر میں مسائل کے حل کے لیے بات چیت کی اشد ضرورت ہے۔
یاد رہے کہ مورخہ 26 اگست2019 کو بھی جینیوا میں منعقدہ اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل کے خصوصی اجلاس میں تہمینہ جنجوعہ نے مظلوم کشمیریوں کے لیے آواز بلند کی تھی۔
The post اقوام متحدہ کی کونسل برائے انسانی حقوق کا اجلاس، بھارت کا پردہ فاش appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.
from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/2NNhoZr
No comments:
Post a Comment