اسلام آباد : مسئلہ کشمیرپرپاکستان دنیا بھرکی سفارتی سرگرمیوں کامرکزبن گیا، سعودی عرب اوریواے ای کے وزرائے خارجہ آج اسلام آباد پہنچیں گے جہاں وہ وزیراعظم اور آرمی چیف سے ملاقاتیں کریں گے اور مقبوضہ کشمیر میں حالیہ بھارتی اقدامات پر بات کریں گے۔
تفصیلات کے مطابق خلیجی ممالک پاک بھارت کشیدگی کم کرانے میں پیش پیش ہیں ، سعودی وزیرخارجہ عادل الجبیراور یواےای کےوزیرخارجہ شيخ عبداللہ بن زاید النہیان آج ایک روزہ دورے پراسلام آباد پہنچیں گے ، دونوں وزرائےخارجہ ایک ہی طیارےمیں نورخان ائیربیس پہنچیں گے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ دونوں وزراء دورہ پاکستان کشمیرکی صورتحال کے تناظرمیں ہے، دونوں وزرائے خارجہ ساتھ ساتھ تمام ملاقاتیں کریں گے۔
دورے کے دوران مہمان وزرائےخارجہ وزیراعظم عمران خان اور آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقاتیں کریں گے جبکہ پہلی ملاقات وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی سے ہوگی۔
ملاقاتوں میں وزرائےخارجہ دوطرفہ تعلقات ، خطے کی صورتحال اور مقبوضہ کشمیر میں حالیہ بھارتی اقدامات پر بات کریں گے۔
ذرائع کے مطابق مہمان وزرائےخارجہ کا پاکستان سے بھارت جانے کا امکان ہے ۔
مزید پڑھیں : وزیراعظم کا سعودی ولی عہد سے رابطہ ، کشمیرکی تازہ صورتحال سے آگاہ کردیا
گذشتہ روز وزیراعظم عمران خان نے رابطہ کرکے سعودی ولی عہد محمدبن سلمان کو کشمیر میں بھارت کے مظالم اور اس سے پیدا ہونے والے حالات سے تفصیلی طور پر آگاہ کیا تھا۔ دونوں رہنماؤں کے درمیان دو ہفتے میں یہ تیسرا رابطہ ہے۔
دونوں رہنماوں نے باہمی امورپرگفتگواور خطے کی صورتحال پرتبادلہ خیال کیا گیا تھا۔
خیال رہے چند روز قبل وزیر اعظم اور یو اے ای کے ولی عہد شیخ بن زید النیہان کے درمیان کشمیر سے متعلق ٹیلی فونک رابطے ہوا تھا، جس میں وزیراعظم نے یو اے ای ولی عہد کو مقبوضہ کشمیر کی صورت حال سے آگاہ کرتے ہوئے کہا تھا مقبوضہ وادی میں کرفیو چوتھے ہفتے میں داخل ہوچکا ہے، لاک ڈاؤن سنگین انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہے۔
The post مسئلہ کشمیر ، سعودی عرب اوریواےای کےوزرائےخارجہ آج اسلام آباد پہنچیں گے appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.
from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/2zMT69R
No comments:
Post a Comment