غیرت کے نام پر فلسطینی لڑکی قتل، شہریوں‌ کا‌ احتجاج - Pakistan Best Urdu News Blog

Breaking

BANNER 728X90

Tuesday, 3 September 2019

غیرت کے نام پر فلسطینی لڑکی قتل، شہریوں‌ کا‌ احتجاج

بیت المقدس :الناصرہ شہر میں فلسطینی دوشیزہ کے بہیمانہ قتل کےخلاف ہونے والے مظاہرے میں سیکڑوں خواتین اور بچوں نے بھی شرکت کی۔

تفصیلات کےمطابق فلسطین کے مقبوضہ غرب اردن میں چند ہفتے قبل پرغیرت کے نام پرایک نوجوان لڑکی کے قتل کےخلاف احتجاجی مظاہرہ کیاگیا، الناصرہ شہر میں ہونے والے مظاہرے میں سیکڑوں خواتین اور بچوں نے بھی شرکت کی۔

فلسطینی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ مظاہرین نے 21 سالہ اسراءغریب کے قتل کی شفاف تحقیقات کرکے اس میں ملوث افراد کو قانون کے کٹہرے میں لانے کا مطالبہ کیا۔

خیال رہے کہ اسراءغریب کو چند ہفتے قبل پراسرارطور پرقتل کردیا گیا تھا۔

اس کے اہل خانہ نے بیٹی کی موت سے متعلق مؤقف اختیار کیا تھا کہ اسراءپرجنات کا سایہ تھا اور اس کی موت جنات اور جادو کے اثرات کا نتیجہ ہے تاہم انسانی حقوق کی تنظیموں کے مطابق اسراءکو باقاعدہ جسمانی تشدد کا نشانہ بنایا گیا جس کے نتیجے میں اس کی موت واقع ہوگئی تھی۔

فلسطینی لڑکی کی پراسرار موت، اہل خانہ کا جنات پرشبہ

لڑکی کے اہل خانہ کا موقف ہے کہ اسراءاپنے گھر میں چہل قدمی کے دوران نیچے گرنے سے ہلاک ہوئی ، اس کے سات کچھ عرصے سے جنات کا سایہ تھا جواس کی موت کا باعث بنا ہے،پولیس نے اہل خانہ سے پوچھ تاچھ کی تھی مگر کوئی گرفتاری عمل میں نہیں لاگئی گئی تھی۔

ڈاکٹروں نے بھی اسراءغریب کے گھر کا دورہ کیا تھااور انہوں نے جدید آلات کی مدد سے وقوعے کی تحقیقات کی ہیں مگر پراسیکیوٹر جنرل کی جانب سے جاری تحقیقات کی وجہ سے ڈاکٹروں کا موقف سامنےنہیں آسکا تھا۔

The post غیرت کے نام پر فلسطینی لڑکی قتل، شہریوں‌ کا‌ احتجاج appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/2zKjL79

No comments:

Post a Comment