واشنگٹن : امریکی میگزین ٹائم کا کہنا ہے کہ امریکی وزیرخارجہ مائیک پومپیونے طالبان سے امن معاہدے پردستخط سے انکارکردیا ہے۔امریکی وزیرخارجہ طالبان کوقانونی سیاسی اکائی کے طورپرتسلیم کرنا نہیں چاہتے تھے۔
تفصیلات کے مطابق امریکا اورطالبان کے درمیان افغان امن معاہدہ ہونے کے قریب ہے لیکن امریکی وزیرخارجہ مائیک پومپیونے امن معاہدے پردستخط سے انکارکردیا ہے۔
امریکی میگزین ٹائم کی رپورٹ میں کہا گیا امریکی وزیرخارجہ نے ممکنہ معاہدے سے متعلق خدشات کے باعث دستخط سے انکارکیا، مائیک پومپیومعاہدے پردستخط کرکے طالبان کوبطورسیاسی اکائی تسلیم نہیں کرنا چاہتے تھے۔
رپورٹ کے مطابق معاہدہ ہوا توافغانستان سے پانچ ہزارچارسوامریکی فوجیوں کا انخلا شروع ہوجائے گا، پانج فوجی اڈوں سے انخلا ایک سوپینتیس دن میں مکمل ہوگا، سمجھوتے کی خلاف ورزی پر فوجیوں کاانخلارک جائے گا جبکہ افغان حکام کا کہنا ہے معاہدہ امید پر مبنی ہے،اعتماد موجود نہیں۔
دوسری جانب افغان حکومت نے بھی امریکا،طالبان معاہدے پرتشویش کا اظہارکردیا، افغان صدراشرف غنی کے ترجمان صدیق صدیقی نے بیان میں کہا کہ افغان حکومت معاہدے کی دستاویزکی مزید وضاحت چاہتی ہے تاکہ خطرات اورمنفی نتائج کا جائزہ لیا جائے اورخدشات دور کئے جائیں۔
مزید پڑھیں : طالبان سے افغانستان میں امن کیلئے معاہدے پراصولی اتفاق ہوگیا ہے، زلمے خلیل زاد
یاد رہے امریکی نمائندہ خصوصی برائے افغانستان زلمے خلیل زاد نے کہا تھا کہ طالبان سے افغانستان میں امن کیلئے معاہدے پراصولی اتفاق ہوگیا ہے تاہم صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی منظوری تک معاہدے کی کوئی حیثیت نہیں۔
واضح رہے کہ افغان میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ قطر میں جاری امریکا طالبان مذاکرات میں فریقین میں کچھ معاملات پر اتفاق ہوا ہے، افغان میڈیا کے مطابق مذاکرات مثبت سمت کی جانب جا رہے ہیں تاہم کچھ معاملات پر ابھی بھی رکاوٹ موجود ہے۔
یاد رہے کہ افغانستان میں 18 سالہ جنگ کے خاتمے کے لیے کوئی معاہدہ طے کرنے لیے قطر میں گیارہ دن سے جاری امریکا طالبان مذاکرات میں جمعے کو ایک دن کا وقفہ کیا گیا تھا۔
The post امریکی وزیرخارجہ کا طالبان سے امن معاہدے پر دستخط سے انکار appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.
from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/2Ll8Szf
No comments:
Post a Comment