وزیراعظم کا جولائی میں دورہ امریکا بہت کامیاب رہا ، پاکستانی سفیراسدمجید - Pakistan Best Urdu News Blog

Breaking

BANNER 728X90

Wednesday, 4 September 2019

وزیراعظم کا جولائی میں دورہ امریکا بہت کامیاب رہا ، پاکستانی سفیراسدمجید

واشنگٹن : گورنرسندھ عمران اسماعیل سے ملاقات میں امریکا میں پاکستانی سفیراسدمجید نے کہا تجارتی تعلقات کے فروغ کے لئے گورنر سندھ کا دورہ امریکاقابل تعریف ہے ،وزیراعظم کاجولائی میں دورہ امریکا بہت کامیاب رہا۔

تفصیلات کے مطابق گورنرسندھ عمران اسماعیل وفد کے ہمراہ واشنگٹن میں پاکستانی سفارتخانے پہنچے ، جہاں ان کی امریکا میں پاکستانی سفیرسے ملاقات ہوئی۔

پاکستانی سفیراسدمجید خان نے کہا تجارتی تعلقات کےفروغ کیلئےگورنرسندھ کادورہ امریکاقابل تعریف ہے، وزیراعظم کاجولائی میں دورہ امریکا بہت کامیاب رہا اور ان کی امریکی صدرسے ملاقات بہت فائدہ مند رہی۔

،پاکستانی سفیر کا کہنا تھا کہ دونوں رہنماؤں نے باہمی تجارت کو فروغ دینے پر اتفاق کیا تھا۔

پاکستانی سفارتخانے میں تقریب میں امریکی نائب وزیرخارجہ موجود تھی، اس موقع پر امریکی نائب وزیرخارجہ ایلس ویلز نے کہا پاک امریکا بہتر اقتصادی تعلقات سے عوام کو فائدہ ہوگا، تجارتی تعلقات کے فروغ کیلئے ملکر کام کرنے کی ضرورت ہے۔

خیال رہے گورنر سندھ امریکا سے تجارت، سرمایہ کاری تعاون بڑھانے کے سلسلے میں دورہ کررہے ہیں۔

یاد رہے جولائی میں وزیراعظم عمران خان نے اپنے امریکا کے تین روزہ دورے میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ، وزیر خارجہ مائیک پومپیو، امریکی اسپیکر کانگریس کے علاوہ اعلی حکام اور پاکستانی نژاد تاجروں سے بھی ملاقات کی اور پاکستان کا مثبت امیج اجاگر کیا۔

وزیراعظم نے دنیا کے سامنے پاکستان کا موقف رکھا جس کو سب نے سراہا، امریکی صدر نے مسئلہ کشمیر پرپاکستان کےموقف کوتسلیم کیا اور ثالثی کی پیشکش کی جبکہ افغان مسئلہ کو پرامن اور سیاسی طریقے سے حل کرنے کے وزیراعظم کے موقف کی عالمی سطح پرتائید کی گئی۔

The post وزیراعظم کا جولائی میں دورہ امریکا بہت کامیاب رہا ، پاکستانی سفیراسدمجید appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/2UzJ711

No comments:

Post a Comment