دنیا چاند پرجارہی ہےاورہمیں کچرےمیں الجھا دیاگیا ہے ، مصطفیٰ کمال - Pakistan Best Urdu News Blog

Breaking

BANNER 728X90

Tuesday, 3 September 2019

دنیا چاند پرجارہی ہےاورہمیں کچرےمیں الجھا دیاگیا ہے ، مصطفیٰ کمال

کراچی : چئیرمین پی ایس پی مصطفیٰ کمال نے کہا کراچی کسی مہم کے ذریعےصاف نہیں ہوسکتا،کراچی کوصاف رکھناہےتوروزانہ صفائی کرنا ہے ، دنیا چاند پر جارہی ہےاورہمیں کچرےمیں الجھا دیاگیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاک سرزمین پارٹی کے سربراہ مصطفیٰ کمال نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کراچی کسی مہم کے ذریعےصاف نہیں ہوسکتا،کراچی کوصاف رکھناہےتوروزانہ صفائی کرناہے۔نظام کی ضرورت ہےاورنظام کی کوئی بات نہیں کرتا۔

مصطفیٰ کمال کا کہنا تھا کہ دنیا چاند پرجارہی ہےاور ہمیں کچرے میں الجھا دیاگیا ہے، کراچی کے ساتھ کھلواڑ ہو رہا ہے، 70 فیصد کما کر دینے والے شہر کو کچرے میں لگا دیا ہے۔

چئیرمین پی ایس پی نے کہا کرپشن،بددیانتی اورنااہلی ہے،لوگوں کوپتہ نہیں کرناکیاہے، کبھی وفاقی حکومت کچراصاف کرنےآتی ہے، کبھی صوبائی حکومت، سٹی گورنمنٹ بھی بس بیان دیتی پھر رہی ہے۔

مزید پڑھیں :  وزیراعظم اورآرمی چیف کراچی آئیں اور صورتحال ٹھیک کریں، مصطفیٰ کمال

یاد رہے گذشتہ روز کا کہنا تھا کہ وزیراعظم اورآرمی چیف کراچی آئیں صورتحال ٹھیک کریں ، کراچی کےسیاست دان لڑائی نہیں کررہے، میں تو یہ بتارہا ہوں کہ شہر کیسے چلتا تھا، کراچی والوں کو خود دیکھنا ہے کہ کون کام نہیں کررہا۔

پی ایس پی سربراہ نے کہا تھا شہری حکومت میں کردار والے لوگ نہیں ہیں، ان کے پاس لندن والے اختیار ہوں تو بھی یہی حال ہوگا، ہمارے دور میں لوگوں کے مسائل حل ہو رہے تھے۔

The post دنیا چاند پرجارہی ہےاورہمیں کچرےمیں الجھا دیاگیا ہے ، مصطفیٰ کمال appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/34i60dL

No comments:

Post a Comment