اسلام آباد : وزیر ریلوے شیخ رشید نے کورین وفدکو پاکستان ریلوےمیں سرمایہ کاری اور شراکت داری کی دعوت دیتے ہوئے کہا کوریا کی پیشہ وارانہ مہارت سے فائدہ اٹھائیں گے۔
تفصیلات کے مطابق وزیر ریلوے شیخ رشید اور جنوبی کوریا کے وزیر ریلوے کےدرمیان وفود کی سطح پرملاقات ہوئی، کورین وزیر نےگلوبل انفراسٹرکچر تعاون کانفرنس میں شرکت پر شکریہ ادا کیا۔
اس موقع پر شیخ رشید کا کہنا تھا کہ ریل انفراسٹرکچرکی ترقی کے لیےسر مایہ کاری کےبہترین مواقع ہیں، کورین ریل کمپنیاں پاکستان ریلوے کے منصوبوں سےاستفادہ کریں۔
ملاقات میں شیخ رشید کی کورین وفدکو پاکستان ریلوےمیں سرمایہ کاری اور شراکت داری کی دعوت دی اور کہا پاکستان ریلوے کو کوریا کی طرز پر جدید ترین ٹرانسپورٹ بناناچاہتے ہیں ، کوریا کی پیشہ وارانہ مہارت سے فائدہ اٹھائیں گے۔
وزیر ریلوے کا کہنا تھا کہ کراچی سےپشاورتک ٹریک کو 5سال میں ہائی اسپیڈٹریک میں تبدیل کریں گے، نجی کورین کمپنیاں منصوبے میں شامل ہوں۔
وزیر ریلوے نے جنوبی کوریا کے وزیر کو پاکستان کے دورے کی دعوت دیتے ہوئے کہا کوریا کی کاروباری اور صنعتکار کمپنیوں کو آمد پر خوش آمدید کہیں گے۔
The post شیخ رشید کی کورین وزیر ریلوے کو سرمایہ کاری اور شراکت داری کی دعوت appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.
from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/30XJJQC
No comments:
Post a Comment