سینٹ اور قومی اسمبلی کے اجلاس آج ہوں گے - Pakistan Best Urdu News Blog

Breaking

BANNER 728X90

Sunday, 1 September 2019

سینٹ اور قومی اسمبلی کے اجلاس آج ہوں گے

اسلام آباد : سینٹ اور قومی اسمبلی کے الگ الگ اجلاس آج ہوں گے ، دونوں اجلاس میں سابق صدر آصف علی زر داری کو جیل سے ہسپتال منتقل نہ کر نے کے معاملے پر احتجاج کا امکان ہے۔

تفصیلات کے مطابق چیئر مین سینٹ صادق سنجرانی کی زیر صدارت سینٹ کااجلا س دو روزہ وقفہ کے بعد آج سہ پہر تین بجے ہوگا، جس میں مسئلہ کشمیر پر بحث اور قانون سازی سے متعلق امور زیر غور آئیں گے ۔

سینیٹ سیکرٹریٹ کی جانب سے اجلاس کا43نکاتی ایجنڈا جاری کر دیا گیا جس کے مطابق بلوچستان کی قومی اسمبلی اور صوبائی اسمبلی کی نشستیں بڑھانے کا بل پیش کیا جائے گا۔

پرائیویٹ ممبر ڈے بل تحریک انصاف،مسلم لیگ (ن)،بی این پی مینگل ،پختونخوا ملی عوامی پارٹی،بلوچستان عوامی پارٹی،نیشنل پارٹی کے بلوچستان سے سینیٹرز  پیش کریں گے۔

سینیٹ میںپرائیویٹ ممبر ڈے پر پیپلز پارٹی قومی احتساب بیورو(نیب )آرڈیننس میں ترمیم کا بل پیش کرے گی ، بل پیپلز پارٹی کے سینیٹر فاروق ایچ نائیک پیش کریں گے جبکہ پرائیویٹ ممبر ڈے پر مختلف جماعتوں کے سینیٹرز قانون سازی کیلئے مختلف بل بھی پیش کرینگے گے۔

ذرائع کے مطابق پیپلز پارٹی کی جانب سے سینٹ میں سابق صدر آصف علی زرداری کو جیل سے ہسپتال منتقل نہ کر نے کے معاملے پر احتجاج کا امکان ہے ۔

دوسری جانب قومی اسمبلی کااجلاس آج پارلیمنٹ ہاﺅس میں ہوگا، جس کی صدارت سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کریں گے، قومی اسمبلی کے اجلاس سے قبل ہاﺅس بزنس ایڈوائزری کا اجلاس ہوگا، جس میں قومی اسمبلی کے اجلاس کے حوالے سے شیڈول جاری کیا جائے گا ۔

ذرائع کے مطابق قومی اسمبلی کے اجلاس سے قبل اپوزیشن کی پارلیمانی پارٹیوں کا اجلاس بھی ہوگا، جس میں اجلاس میں شرکت کے حوالے سے حکمت عملی پر غور کیا جائے گا ۔

ذرائع کا کہنا ہے پیپلز پارٹی کی جانب سے اجلا س کے دوران سابق صدر آصف علی زر داری کو جیل سے ہسپتال منتقل نہ کر نے کے معاملہ پر احتجاج کا امکان ہے۔پیپلز پارٹی کے ذرائع نے بتایاکہ سابق صدر آصف علی زر داری کی کی صحت ٹھیک نہیں ہے اور حکومت کو فوری طورپر سابق صدر کو ہسپتال منتقل کر نا چاہیے ۔

The post سینٹ اور قومی اسمبلی کے اجلاس آج ہوں گے appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/2lmy1if

No comments:

Post a Comment