کھانے کے بعد میٹھا کھانا سنت رسول ﷺ ہے جبکہ یہ کھانے کا لطف بھی دوبالا کردیتا ہے، اسی لیے آج ہم آپ کو مزیدار فروٹ ڈیزرٹ بنانے کی ترکیب بتا رہے ہیں جسے آپ دوپہر یا رات کے کھانے کے بعد پیش کرسکتی ہیں۔
اجزا
آم کا گودا: 1 کپ
آم: 1 عدد
کنڈینسڈ ملک: 1 کپ
کریم: 1 کپ
اورنج جوس: 1 کپ
چیز: 100 گرام
پلین کیک (سلائس کیا ہوا): 1 عدد
پائن ایپل: 1 ٹن
لیچی: 2 عدد
چیری: 8 عدد
ترکیب
ایک پیالے میں آم کا گودا، کنڈینسڈ ملک، کریم اور اورنج جوس ڈال کر پھینٹ لیں۔
اب اس میں چیز ڈال کر مکس کر لیں۔
ایک ڈش میں پلین کیک رکھ دیں۔
اب اس کے اوپر مسکچر کو ڈل دیں۔
لیچی، چیری، پائن ایپل اور آم سے گارنش کرکے سرو کریں۔
The post آج میٹھے میں مزیدار فروٹ ڈیزرٹ پیش کریں appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.
from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/2lR7HgN
No comments:
Post a Comment